سول ہسپتال کوئٹہ میں آکسیجن کی عدم موجودگی، خاتون مریضہ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

زین

لائبریرین
کوئٹہ..........سول ہسپتال کوئٹہ میں آکسیجن کی عدم موجودگی کے باعث خاتون مریضہ تین گھنٹے تک تڑپنے کے بعد جاں بحق ہوگئیں،ورثاء کا شد ید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام عمر دراز نامی شخص اپنی بیوی کو ایمر جنسی کی حالت میں ہسپتال لایا مریضہ کو اس وقت آکسیجن کی فوری ضرورت تھی لیکن ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کے باعث مسسز عمر درازتین گھنٹے تک مسلسل تڑپتی رہی اور آخر کار جان دیدی ۔ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف مریضہ کے رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد ڈاکٹر اور دیگر عملہ ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے۔
 
Top