سولر پاکستان ؛ شمسی توانائی اور پاکستان

الف نظامی

لائبریرین
0,,16994328_303,00.jpg
سولر اسٹریٹ لائٹس
پشاور کی مختلف شاہراہوں پر شمسی توانائی سے چلنے والی سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں، جو دن کو سورج کی روشنی سے چارج ہوکر پوری رات اجالا کرتی ہیں۔
0,,16994335_303,00.jpg

پاکستان سولر انرجی کے لیے آئیڈیل ملک
پاکستان میں اوسطاﹰ تقریبا 16 گھنٹے سورج کی روشنی موجود رہتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی کو اگر صحیح طریقے سے استعمال میں لایا جائے تو پاکستان شمسی توانائی سے سات لاکھ میگا واٹ تک بجلی حاصل کر سکتا ہے۔

0,,16994341_303,00.jpg

سولر سسٹمز میں عوام کی بڑھتی دلچسپی
سولر سسٹم کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر پشاور کی مختلف مارکیٹوں خصوصاﹰ کارخانوں اور باڑہ مارکیٹ میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کی کئی دکانیں نظر آتی ہیں۔ ان دکانوں میں 6 سے 12 واٹ پر چلنے والے پنکھے، بلب، روم کولر اور استریاں بھی دستیاب ہیں۔
0,,16994344_303,00.jpg

شمسی توانائی پر چلنے والا ریڈیو اسٹیشن
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں واقع سرکاری ریڈیو اسٹیشن ’خیبر ریڈیو‘ کو بھی شمسی توانائی سے چلایا جا رہا تھا لیکن یہ ان دنوں کچھ انتظامی معاملات کی وجہ سے بند ہے۔

0,,16994345_303,00.jpg

صحافی بھی شمسی توانائی کے شکر گزار
لوڈشیڈنگ کے دوران تحصیل جمرود کے پریس کلب میں صحافی شمسی توانائی کے ذریعے یہاں موجود کمپیوٹرز وغیرہ کو چلاتے ہیں اور علاقے کی خبریں اخبارات اور دوسرے اداروں تک بھیجتے ہیں۔
0,,16994347_303,00.jpg

قبائلی علاقے شمسی توانائی سے استفادے میں آگے
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کبھی کبھی بجلی کئی کئی دنوں تک نہیں ہوتی، اس لیے ان علاقوں میں سولر سسٹم سے بجلی حاصل کرنے کا رجحان دوسرے علاقوں کے نسبت زیادہ ہے۔ خیبر ایجنسی میں تقریباﹰ ہر خاص و عام کے گھر کی چھت پر سولر پینل نظر آتے ہیں۔
0,,16994350_303,00.jpg

پشاور چھاؤنی شمسی توانائی سے روشن
پشاور چھاوٴنی (مال روڈ) کا رات کا منظر، جہاں شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس روشن ہیں۔
 
آخری تدوین:

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب
مگر یہ ابھی تک بہت مہنگی مصنوعات ہیں، ٹیسلا پاکستان والے شائد اس کو بنانا شروع کردیں تو کچھ سستی چیزیں مل سکیں گی
 

الف نظامی

لائبریرین
0,,16994321_303,00.jpg

CEMCO نامی ایک پرائیویٹ ادارے کے سربراہ محمد حیان شمسی توانائی کے بارے میں آگاہی مہم کے دوران اعلیٰ قسم کے سولر پینل اور اس سے چلنے والے آلات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں جرمنی کے سولر پینل سب سے زیادہ پائیدار ہیں۔​
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب
مگر یہ ابھی تک بہت مہنگی مصنوعات ہیں، ٹیسلا پاکستان والے شائد اس کو بنانا شروع کردیں تو کچھ سستی چیزیں مل سکیں گی
break-even point for solar system
سولر سسٹم پر جو خرچ آتا ہے وہ ڈھائی سال میں پورا ہو جاتا ہوجاتا ہے۔ بحوالہ سیمکو ویڈیو ، 3:13 سے اقتباس
 

mfdarvesh

محفلین
break-even point for solar system
سولر سسٹم پر جو خرچ آتا ہے وہ ڈھائی سال میں پورا ہو جاتا ہوجاتا ہے۔ بحوالہ سیمکو

جی درست ہے
ہم نے اس پہ کچھ پوچھا تھا، ایک دوست کو درکار تھا ان کے علاقے میں بجلی نہیں تھی، مگر یہ ہمارے لیے بہت مہنگا تھا اور تھا بھی محدود

مجھے سولر واٹر ہیٹر اچھا لگا تھا، مگر اس کی کارکردگی صبح کے وقت نہیں ہو سکتی ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
سولر سسٹم کی پائیداری بیٹریز کی کوالٹی پر استوار ہوتی ہے ،،
اگر بیٹریز " فورک لفٹر " میں استعمال ہونے والی ہوں تو دو سے تین سال تک یہ سسٹم اپنا خرچہ پورا کر کے مزید سات سال مینٹیننس فری پاور سپلائی کر سکتا ہے ۔ عام ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی بیٹریز چونکہ دیر سے چارج اور تیزی سے ڈسچارج ہوتی ہیں ۔ اس لیئے ایسی بیٹریز پر مشتمل سسٹم دو تین سال میں اپنا خرچہ پورا کرنے کے بعد بیٹریز کا خرچہ جاری رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے پاکستان میں 12 وولٹ ضرب 100 امپیئر کی بیٹری کی قیمت کیا ہو گی ۔۔۔۔۔؟
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈیرہ مراد جمالی، ایک خانہ بدوش بچی جھونپڑی کے سامنے سولر انرجی سسٹم دھوپ کے سامنے رکھ رہی ہے۔
14008994321_akhbar_gallery.JPG
 
Top