سوال: ۔۔ کیا ایپ ڈویلپمنٹ سیکھنے کا مواد اُردو میں دستیاب ہے؟

کیا ایپ ڈویلپمنٹ سیکھنے کا مواد اُردو میں دستیاب ہے؟ یا کوئی دوست بنیادی پیکج یعنی ضروری سافٹ وئیر انسٹالیشن اور سیٹنگ میں مدد کر سکتا ہے؟۔ میں نے ای کپلس اور جاوا انسٹال کیا تھا اور سٹوڈیو بھی مگر آگے سمجھنے سے قاصر رہا۔ امید ہے ہوں بہتر اور مکمل رہنمائی ملے گی۔ شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
چیک کرلیں شاید کوئی پاکستانی یونیورسٹی سافٹ انجنیئرنگ میں یہ بطور کورس پڑھاتی ہو
 

دوست

محفلین
ٹورنٹس پر تشریف لے جائیں اور ایپ ڈویلپمنٹ کی کتب ڈاؤنلوڈ کریں (جس پلیٹ فارم کے لیے بھی آپ کرنا چاہتے ہیں)۔ نصابی کتب کی انگریزی بہت مشکل نہیں ہوتی۔ اپنی مدد آپ کے لیے اردو ڈکشنری ساتھ رکھیں۔
موبائل پر
کمپیوٹر پر
اور بسم اللہ کر کے شروع کریں۔ اللہ برکت دے گا۔
 
میرے بھائی اگر آپ اینڈرائڈ ایپ ڈویلپمنٹ کی بات کر رہے ہیں تو اس کے لئے اب ایکلپس کی ضرورت نہیں۔ اینڈرائڈ سٹوڈیو کرنا پڑے گا۔
دوسری بات یہ کہ جتنی انگریزی ایپ ڈویلپمنٹ کرنے کے لئے چائیے، اتنی ہی انگریزی سے اینڈرائڈ سٹوڈیو کی ویب سائٹ سے طریقۂ کار بھی سمجھ آ جائے گا۔
میری اپنی انگریزی بہت کمزور ہے لیکن طریقۂ کار سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہوئی۔ آپ بھی کوشش کیجئے۔ :)
 
Top