سنوکر کا عالمی چیمپئن کون ؟؟ محمد آصف ۔۔

عمر سیف

محفلین
محمد آصف نے بلغاریہ کے شہر سوفیہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔​
اسطرح کےمحمد یوسف کے بعد پاکستان کی جانب سے سنوکر جیتنے والے دوسری کھلاڑی بن گئے ہیں۔​
محمد آصف اور محفلین کو بہت بہت مبارک۔

ربط
 
عسکری

معطل
چیتا ہمارا
487068_455525297816137_1421527628_n.jpg
 
عسکری

معطل
اس کی یہ مجال کہ اتنا بڑا کام کر چکا ہے اور کوچہ ملنگاں پر حاضری ہی نہیں دی؟ عسکری آپ سے اتنی نالائقی کی توقع تو نہیں تھی :(
شریف ہے بھئی اگر کوچہ سے سے ہوتا تو پہلے راؤنڈ سے باہر ہو جاتا میں خود فرسٹ پوزیشن نہین لے رہا جب سے یہ کوچہ بنا ہے :grin:
 
طالوت

محفلین
پیسے ویسے بھی کچھ ملے ہیں چیتے کو کہ نہیں ، یا گھر جا کر پھر اماں کی ڈانٹ سنے گا کہ "ویہلا نکما ، سارا دن سوٹیاں کچھدا ریندا اے" ۔
 
طالوت

محفلین
:) وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف المعروف خادم اعلیٰ نے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔۔

راقم کو پہلے پاکستانی چیمپین محمد یوسف سے ملنے کے اتفاقات ہوئے ہیں ، بڑے زندہ دل آدمی ہیں ، موصوف کو سنوکر سے زیادہ گانے سے دلچسپی ہے (اگر صرف سنوکر سے ہوتی تو ، ہر سال بینڈ بجواتے جان شیر اور جہانگیر کی طرح) اور اپنے سنوکر کلب میں کھیلنے والوں کے لئے روح کی غذا مفت اور زبردستی فراہم کرتے تھے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

ان کا گانا سننے کا اتفاق ہمیں بھی ہوا ہے، اس طرح کہ وہ معین اختر مرحوم کے ایک پروگرام میں تشریف لائے ہوئے تھے اور وہاں فرمائش پر کچھ گایا تھا۔ ان کی آواز واقعی اچھی ہے۔
 
خبر تو بڑی اچھی ہے تاہم یہ یاد رہے کہ پاکستان امیچر ورلڈ کپ جیتا ہے پروفیشنل نہیں اور ورلڈٹاپ پروفیشنل کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں۔ چاہے محمد یوسف ہوں یا صالح محمد یا محمد آصف یہ سب امیچرز ہیں پر و نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
محمد آصف نے سنوکر کی عالمی چیمپین شپ نہیں جیتی بلکہ عالمی امیچور (نان-پروفیشنل) سنوکر چیمپین شپ جیتی ہے۔
 
Top