سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

احمد فراز صاحب (اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے) کی زمین میں ایک تازہ غزل

سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
اور ایک ہم ہیں، مسز کو بھی ڈر کے دیکھتے ہیں​

سنا ہے اس کو بھی ہے چوری چکاری سے شغف
ہمارا جوڑ ہے، پروپوز کر کے دیکھتے ہیں​

سنا ہے پہلی نظر کا نہیں گناہ کوئی
سو ہم بھی پہلی نظر آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں​

ملی ہے نوکری جب سے ہماری بیگم کو
مزاج اور ہی اپنے سسر کے دیکھتے ہیں​

پھسل کے زینے سے بیگم زمیں پہ جا پہنچی
کہیں وہ بچ نہ گئی ہو اتر کے دیکھتے ہیں​

بنا ہی دیتے ہیں "بےبے" کو دلنشیں "بےبی"
عجیب معجزے ہم پارلر کے دیکھتے ہیں​

کسی بھی طور نہ شادی کا ذکر گھر میں چھڑا
بگڑ کے دیکھ لیا اب سدھر کے دیکھتے ہیں​

رہا جو حد میں تو محبوب سارے چھوڑ گئے
سو اب کہ عشق میں حد سے گزر کے دیکھتے ہیں​

پھدک پھدک کے یہ معدے میں جا دھڑکتا ہے
عجب تماشے دلِ منتظر کے دیکھتے ہیں​

نظر سے نرس بچی ہے نہ ڈاکٹر لیڈی
ہیں پاؤں قبر میں پر آہ بھر کے دیکھتے ہیں​

وہ ہوش آتے ہی بےہوش ہونے لگتے ہیں
مریض جیسے ہی بل ڈاکٹر کے دیکھتے ہیں​

درست ہاضمہ ہوتا ہے ان کا جوتوں سے
جو فصلِ حسن محلے کی چر کے دیکھتے ہیں​

بلوں سے جیب بھری ہے غریب لوگوں کی
یکم کے دن بھی جو پاکٹ کتر کے دیکھتے ہیں​

ہر ایک کام میں ذلت ہی گر مقدر ہے
تو اب کی بار سیاست بھی کر کے دیکھتے ہیں​

بھرا ہے کتنے غریبوں کا پیٹ اس کے سبب
یہ میٹرو سے کسی دن اتر کے دیکھتے ہیں​

تری زمیں میں چلا کر ٹریکٹر اپنا
فراز معجزے ہم بھی ہنر کے دیکھتے ہیں​

سنا ہے حسن الرجک ہے مونچھ سے راجا
سو ہم بھی عشق میں مونچھیں کتر کے دیکھتے ہیں​
 
مدیر کی آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔کس کس شعر کی تعریف کروں۔
سبھی شعر لاجواب ہیں :LOL::LOL::LOL:
سنا ہے ایسے وزارت پہ ہے نظر سب کی
کہ جیسے پوڈری ڈھکن گٹر کے دیکھتے ہیں​
مجھے تو "ڈھکن" پڑھنے میں زیادہ بہتر لگا:)
ملی ہے نوکری جب سے ہماری بیگم کو
مزاج اور ہی اپنے سسر کے دیکھتے ہیں​
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

نظر سے نرس بچی ہے نہ ڈاکٹر لیڈی
ہیں پاؤں قبر میں پر آہ بھر کے دیکھتے ہیں​
خاتون طبیب؟؟؟
سنا ہے ربط ہے اس کو دکانداروں سے
دکان لنڈے کے کچھ روز کرکے دیکھتے ہیں​

بلوں سے جیب بھرے ہیں غریب لوگوں کے
یکم کے دن بھی جو پاکٹ کتر کے دیکھتے ہیں​
ٹائپو؟؟
تری زمیں میں چلا کر ٹریکٹر اپنا
فراز معجزے ہم بھی ہنر کے دیکھتے ہیں​
واہ واہ۔۔۔۔لاجواب راجا بھیا:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اور مقطع بھی بہت عمدہ۔
ڈھیر ساری داد!
 
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔کس کس شعر کی تعریف کروں۔
سبھی شعر لاجواب ہیں :LOL::LOL::LOL:

مجھے تو "ڈھکن" پڑھنے میں زیادہ بہتر لگا:)

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

خاتون طبیب؟؟؟

ٹائپو؟؟

واہ واہ۔۔۔۔لاجواب راجا بھیا:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اور مقطع بھی بہت عمدہ۔
ڈھیر ساری داد!
حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ٹائیپو کی نشاندہی کے لئے بھی شکریہ پیارے بھیا۔ جزاک اللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا کہنے راجا صاحب محترم، کیسے دھڑکتے ہوئے اور پھڑکتے ہوئے اشعار ہیں، اور خانگی اُمور پر آپ نے جو جگ بیتی بیان کی ہے بس ہمیں بھی پھڑکا گئی، واللہ :)
 
کیا کہنے راجا صاحب محترم، کیسے دھڑکتے ہوئے اور پھڑکتے ہوئے اشعار ہیں، اور خانگی اُمور پر آپ نے جو جگ بیتی بیان کی ہے بس ہمیں بھی پھڑکا گئی، واللہ :)
حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں وارث بھیا، آپ جیسے صاحبِ علم اور باذوق استاد کی داد پانا دولتِ ہفت اقلیم پانے کے برابر ہے۔
 
واہ واہ :)
کیا کہنے جناب کیا خوب غزل کہی ہے
لطف آیا پڑھ کر
اب کچھ خارش کی دوا بھی کر لیں :wink2:
سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
اور ایک ہم ہیں، مسز کو بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
اللہ اللہ
شرافت کی نشانی ہے
سنا ہے ربط ہے اس کو دکانداروں سے
دکان لنڈے کی کچھ روز کرکے دیکھتے ہیں
سمجھ گیا سمجھ گیا آپ کے شوق :)
سنا ہے اس کو بھی ہے چوری چکاری سے شغف
ہمارا جوڑ ہے، پروپوز کر کے دیکھتے ہیں
ہیں یہ میں کیا سن رہا ہوں :surprise:
سنا ہے پہلی نظر کا نہیں گناہ کوئی
سو ہم بھی پہلی نظر آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
یہ عمر گناہ و ثواب کے چکروں میں پڑنے کی نہیں
موج کرو :wink2:
فلحال اتنا کافی ہے باقی پھر سہی
 
واہ واہ :)
کیا کہنے جناب کیا خوب غزل کہی ہے
لطف آیا پڑھ کر
اب کچھ خارش کی دوا بھی کر لیں :wink2:

اللہ اللہ
شرافت کی نشانی ہے

سمجھ گیا سمجھ گیا آپ کے شوق :)

ہیں یہ میں کیا سن رہا ہوں :surprise:

یہ عمر گناہ و ثواب کے چکروں میں پڑنے کی نہیں
موج کرو :wink2:
فلحال اتنا کافی ہے باقی پھر سہی
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اس سے اچھی دوا بھلا اور کیا ہو سکتی ہے۔
بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لئے شاہ صاحب۔
 
:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
لاجواب راجا جی۔
جناب فراز صاحب فخر کر رہے ہوں گے اپنی غزل کی زمین پر کہ آپ نے چٹخارے دار ۔مرچ مصالحہ سے بھرپورغزل تخلیق کی ہے۔داد تحسین۔سلامت رہیں۔
 
حوصلہ افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ عدنان بھیا۔ اس زمین میں پہلے ہی کافی شعراء نے پیروڈیز کہی ہوئی ہیں اس لئے گنجائش بہت کم تھی، معلوم نہیں سب کیسے ہو گیا؟
بہرحال آپ کا بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی فرمانے کے لئے۔ جزاک اللہ، خوش رہیں۔
 
لاجواب ہے جناب!
تمام اشعار بہت خوب ہیں۔

یہ شاید یوں ہو
سنا ہے اس کو بھی چوری چکاری سے ہے شغف
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ ریحان بھیا۔
فراز صاحب کی غزل میں الفاظ کی ترتیب ایسے ہی تھی اس لئے میں نے وہی ترتیب رکھتے ہوئے شعروشاعری کو چوری چکاری سے بدل دیا۔
 
Top