سمت شمارہ ، جنوری تا مارچ 2016 کا اجراء29

الف عین

لائبریرین
احبابِ گرامی نیا سال مبارک

اردو ادب کا پہلا آن لائن’سہ ماہی ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۲۹ آن لائن شائع ہو گیا ہے۔

http://samt.bazmeurdu.net/magazine-سَمت-آن-لائن-ادبی-جریدہ/

تازہ شمارہ بابت جنوری تا مارچ ۲۰۱۶ء کی خاص بات یہی ہے کہ یہ بالکل عام شمارہ ہے۔ کوئی خصوصی گوشہ اس میں شامل نہیں ہے۔ بس، یاد رفتگاں کے تحت جمیل الدین عالیؔ کا ایسا گوشہ شامل کیا گیا ہے، جو ان کی اہمیت کے شایانِ شان ہو سکے۔ اس شمارے کی ترتیب میں انٹر نیٹ بطور خاص فیس بک سے انتخاب بھی شامل ہے۔

اس کے مشمولات کی فہرست درج ذیل ہے۔

عقیدت

حمد۔ظفر اقبال
نعت نبیﷺ۔عارف عبد المتین
ہندی نعت۔ ستیہ پال آنند


یادِ رفتگاں، جمیل الدین عالی کی یاد میں گوشہ

زندگی نامہ۔ بیگم رعنا اقبال
جمیل الدین عالی۔اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے علامہ اعجاز فرخ
جمیل الدین عالی۔ محمد طارق غازی
جمیل الدین عالی :ایک روشن دماغ تھا نہ رہا۔ غلام شبیر رانا
غزلیں۔ جمیل الدین عالی
بنگلہ نار۔ جمیل الدین عالی
عالی جی کے دوہے

گاہے گاہے باز خواں کے تحت

مچھر۔خواجہ حسن نظامی

مانگے کا اجالا کے تحت

چڑیوں کے ساتھ مینا اگروال

مضامین:

دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں۔ رؤف خیر
ذوقی کا ناول ’’شہر چپ ہے‘‘۔ شائستہ تبسم
میراجی کی نظم’’سمندر کا بلاوا‘‘ اور اس کے رنگ۔ سید اختر علی
مجید امجد:ہے جس کے لمس میں ٹھنڈک، وہ گرم لو ترا غم۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا


نظمیں:

زرقا مفتی
محمد بلال اعظم

افسانے:

سرد خانے کا ملازم۔ اقبال خورشید
چیٹ باکس۔ظفر عمران
حاملہ آوازیں۔ محمد عثمان عالم
کہیں جو غالب آشفتہ سرملے۔ محمد جمیل اختر


غزلیں:

عرفان ستار
سعید خان
اشرف نقوی
فریاد آزر
جلیل حیدر لاشاری
مسلم نواز
اصغر شمیم
ملک حبیب
سید کاشف

اردو ہے جس کا نام۔۔۔ کے تحت

اردو محاورے اور ضرب الامثال۔ سید محسن نقوی


کتابوں کی باتیں: مطالعہ

عارف شفیق:مر ے کشکول میں ہیں چاند سورج۔ غلام شبیر رانا
تبصرے۔۔ غلام شبیر رانا

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

اعجاز عبید۔ مدیر اعلیٰ، ڈاکٹر سیف قاضی، مدیر تکنیکی امور
 
Top