سمت دور دوم اول شمارہ، یا اکیسواں شمارہ جاری کر دیا گیا

الف عین

لائبریرین
عزیز دوستو

آپ میں سے بہت سے دوستوں کو سہ ماہی ’سمت‘ یاد ہو گا، جو اردو تحریر میں اردو کا پہلا جریدہ تھا۔ اور جو نومبر ۲۰۰۵ میں شروع ہوا اور جس نے بیس شماروں کے بعد انٹر نیٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا، کیونکہ اس کے واحد مدیر، راقم الحروف کو مزید مصروفیات بھی تھیں اس لئے اس کو ہمہ وقت نہیں دے پاتا تھا۔ اپنے پہلے دور میں اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی تھی، پاکستان میں اس کو باقاعدہ شائع کرنے کی سمت بھی پیش رفت ہوئی تھی۔

بہر حال ایک طویل تعطل کے بعد دورِ دوم کا پہلا شمارہ اور ’سمت‘ کی تاریخ کا اکیسواں شمارہ حاضر ہے۔

http://samt.bazmeurdu.net

اس شمارے کے مشمولات درج ذیل ہیں۔

عقیدت
نعت بے نقطہ : ولی احمد رازی


گوشہ احمد ہمیش۔۔۔۔

احمد ہمیش۔۔ میری کچھ یادیں: مصحف اقبال توصیفی

احمد ہمیش: کیا لوگ تھے جو راہ جہاں سے گزر گئے ۔ غلام شبیر رانا

نثری شاعری کا ماخذ: احمد ہمیش

منتخب کلام: احمد ہمیش


گوشہ راجندر یادو
ایک شمع رہ گئی تھی۔۔۔: مظفر علی سید

جہاں لکشمی قید ہے: راجند یادو، ترجمہ: اعجاز عبید


تحقیق و تنقید
دیوانِ غالب کی پہلی غزل : تفہیم و تجزیہ: پرویز احمد اعظمی

اچھی نثر کی خصوصیات: رؤف خیر

صحافت اور ادبی صحافت۔ اہمیت و افادیت کی روشنی میں : ڈاکٹر ہاجرہ بانو

مولانا آزاد کی معرکۃ الآرا تصنیف۔۔ تذکرہ: سہیل انجم

مشرف عالم ذوقی کی کہانیاں اور جبلت: رضا صدیقی


غزلیں
غزل نامہ: طویل غزل: شبیر ناقد

الیاس بابر اعوان

انور جاوید ہاشمی

عالم خورشید

مبشر سعید

اصغرؔ شمیم

جلیل حیدر لاشاری

ذوالفقار نقوی

ثامر شعور

خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ

تنویر پھول

اسد قریشی

شہزاد شاکر

محمد بلال اعظم


نظمیں
ارشد خالد کی پانچ نظمیں

ایک فرمائشی چیٹ: عاطف جاوید


افسانے
پل کی خبر نہیں: غلام ابن سلطان

سوچ: جلیل حیدر لاشاری

مزارَ بے مردہ: رؤف خیر

محرومِ تماشا: محمد احمد

مطالعے
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے: مسعود علی/@ راشد اشرف

کتابوں کی باتیں
جہانِ مرغ و ماہی: عزیز احمد عرسی/ عبد العزیز سہیل

دریا کے کنارے: احتشام اختر/ اعجاز عبید

چھاؤں صحرا کی: مہتاب قدر/ اعجاز عبید


آئندہ شماروں کے لئے اپنی تخلیقات روانہ کرنا شروع کر دیں۔
۔

مجلس ادارت:

احمد علی برقی اعظمی

فریاد آزر

فرخ منظور

محمد احمد

سیف قاضی (تکنیکی تعاون)


اعجاز عبید

مدیر اعلیٰ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ
بہت دلکش اور خوبصورت خبر ہے بابا جانی
آخر ایک طویل انتظار ختم ہوا۔۔۔۔۔
پڑھنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلی تبصرہ پڑھنے کے بعد
(y)(y)(y)
 
Top