فلیش سلور لائٹ اور فلیش کا تقابل

نبیل نے 'فلیش ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 3, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    اس دھاگے کا مقصد مائیکروسوفٹ سلور لائٹ اور ایڈوب فلیش کا تقابل کرنا ہے۔ سلورلائٹ مائیکروسوفٹ کی جانب پیش کیا گیا سے فلیش کے مقابلے میں ویب پر آڈیو/ویڈیو میڈیا پیش کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ میں ان دونوں پلیٹ فارمز کے استعمال کی کوئی مہارت نہیں رکھتا، اس لیے میری معلومات محض انٹرنیٹ پر کی گئی ریسرچ پر مبنی ہوگی۔ آپ دوست بھی اس کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

    ویب پر فلیش اور سلور لائٹ کے تقابل کے لیے پوسٹ کیے گئے آرٹیکلز اور بلاگ پوسٹس سے وہی پرانا پیٹرن سامنے آتا ہے جس میں ہر ایک اپنے پسندیدہ ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کی جارحانہ انداز میں حمایت کر رہا ہوتا ہے اور اس طرح کوئی نیوٹرل رائے سامنے آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ فلیش اور سلورلائٹ میں ایک واضح فرق یہ تو ضرور ہے کہ فلیش گزشتہ کئی سالوں سے ویب پر اپنی جگہ اسٹیبلش کر چکا ہے۔ بلکہ مائیکروسوفٹ فلیش کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ پیکج کرتی رہی ہے۔ اس اعتبار سے فلیش ایک میچیور پلیٹ فارم ہے جبکہ سلورلائٹ کو اپنی جگہ بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا ہوگی۔ دوسرے فلیش کی سپورٹ کئی آپریٹنگ سسٹمز بشمول لینکس پر موجود ہے جبکہ سلور لائٹ فی الوقت ونڈوز اور Osx کے نئے ورژنز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ لیکن یہ فرق کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔

    مجھے سلور لائٹ میں ایک پوٹینشل نظر آیا ہے جو کہ فلیش کی سب سے بڑی خامی ہے، اور وہ ہے یونیکوڈ‌ کی سپورٹ۔ بدقسمتی سے میرے پاس اس وقت کوئی ایسا ٹول نہیں ہے جس سے میں‌ اس تھیسس کا ثبوت مہیا کر سکوں۔ لیکن اگر سلورلائٹ میں واقعی یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ کی سپورٹ موجود ہے تو میرے حساب سے یہ اردو کے لیے ایک بریک تھرو ہوگا اور آنے والے کچھ ہی عرصے میں ویب پر اردو کی انٹریکٹو اپلیکیشنز ممکن ہو جائیں گی۔ میری کوشش رہے گی کہ میں کسی طرح اس بات کا سراغ لگا لوں۔ مجھے جیسے جیسے مزید معلومات ملتی جائیں گی، میں انہیں یہاں پیش کرتا رہوں گا۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    مجھے یہ جان کر نہایت مایوسی ہوئی ہے کہ سلورلائٹ کے حالیہ ورژن (1.1) میں یونیکوڈ کی بلٹ ان سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اس کے کچھ workaround موجود ہیں جن کے بارے میں میں علیحدہ پوسٹ میں عرض کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ میں سلور لائٹ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کٹ کے ورژن 1.0 کا استعمال کرتا رہا ہوں۔ آج کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے۔ ویسے بھی سلور لائٹ 1.1 ایلفا سٹیج میں ہے۔ اس میں زیادہ امپروومنٹس کی توقع رکھنا عبث ہوگا۔
     
  4. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    مائیکروسافٹ نے سلور لائٹ 2 کا فائنل ورژن ریلیز کر دیا ہے۔ اس سے متعلق ایک آرٹیکل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ اس کے علاوہ اس ربط پر سلور لائٹ کے کئی مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
  6. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عارف بھائی فلیش یونیکوڈ کو محدود پیمانے پر سپورٹ کرتا ہے۔ دائیں سے بائیں لکھی جانی والی زبان جیسے اردو اور عربی کے سلسلے میں فلیش یونیکوڈ کو مکمل سپورٹ نہیں کرتا۔ اس موضوع پر یہاں کافی بحث کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں فلیش میں یونیکوڈ کے استعمال کا متحرک ٹیوٹوریل بھی موجود ہے۔ مگر مسئلہ وہی ہے کہ فلیش اردو یونیکوڈ کو مکمل سپورٹ نہیں کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,072
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    سلور لائٹ‌ کو لینکس پر مونو کے تحت کم و بیش چلایا جاسکتا ہے لیکن مائیکرو سافٹ اس کو لینکس کے لیے جاری نہ کرکے اچھا نہیں کررہی۔ مقابلے کی اس فضا میں اب اڈوب کو ہوش آرہا ہے اور یہ نہ صرف فلیش پلئیر لینکس کے لیے بروقت مہیا کررہے ہیں‌ بلکہ ڈویلپمنٹ‌ ٹولز بھی بخشے جارہے ہیں۔ کل تک یہ حال تھا کہ لینکس پر فلیش پلئیر سات اور ونڈوز پر 9 تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    16,136
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  10. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    Expression Blend کے ذریعے سلور لائٹ میں ایک سادہ سی اینی میشن بنانے کا ٹیوٹوریل یہاں ملاحظہ فرمائیں!
     

اس صفحے کی تشہیر