محسن نقوی سلام: کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟ - محسن نقوی شہید

کاشفی

محفلین
سلام
(محسن نقوی شہید)
کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟
منسوب ہیں جو خاکِ رَہ بوتراب سے

مشکل کشا ہیں پاس، فرشتو ادب کرو
مشکل میں ڈال دوں گا سوال و جواب سے

خیبر میں دیکھنا یہ ہے جبریل یا اَجل
لپٹا ہوا ہے کون علی کی رکاب سے

پہلے یہ ضد تھی خواب میں دیکھیں گے خُلد کو
اب ضد یہ ہے کہ خلد میں جاگیں گے خواب سے

جیسے چُنا علی کو نبی نے غدیر میں!
ہر انتخاب سیکھ لو اِس انتخاب سے

جو "یا علی مدد"کو گنہ کہہ کے چِٹر گئے!!
واقف نہیں وہ میرے گناہ کے ثواب سے

اب تک شباب کا نہیں دُنیا کو اعتبار
رُوٹھے کچھ اس طرح علی اکبر شباب سے

محسن وِلائے آلِ نبی کا صلہ ہے خلد!
میں نےیہی پڑھا ہے خدا کی کتاب سے
 
Top