تعارف سلام عرض کرتاہوں،جناب

Rehmat_Bangash

محفلین
السلام علیکم،
اس بندہ ناچیز کو رحمت بنگش کہتے ہیں،اور یہ اس لیے کہ ہمارانام یہی رکھا گیا تھا۔اب تعارف میں انسان کہے تو کیا کہے، میری دلچسپیاں کچھ عرصہ پہلے تک تو صرف شاعری سے تھیں، اب کچھ ایچ-ٹی-ایم-ایل سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور اس کے علاوہ جو آپ پوچھنا چاہیں یہ بندہ ناچیز حاضر ہوگا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
خوش آمدید جناب!
امید ہے آپ محفل کی رونق اور شان بڑھانے میں کوئی پس و پیش نہیں کریں گے اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید جناب - ہمیں تو کچھ نہیں پوچھنا آپ آتے رہیں گے تو مزید جان پہچان ہوجائے گی :)
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم،
اس بندہ ناچیز کو رحمت بنگش کہتے ہیں،اور یہ اس لیے کہ ہمارانام یہی رکھا گیا تھا۔اب تعارف میں انسان کہے تو کیا کہے، میری دلچسپیاں کچھ عرصہ پہلے تک تو صرف شاعری سے تھیں، اب کچھ ایچ-ٹی-ایم-ایل سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور اس کے علاوہ جو آپ پوچھنا چاہیں یہ بندہ ناچیز حاضر ہوگا۔

رحمت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کہاں سے ہیں، روزی روٹی کے لیے کیا کرتے ہیں؟
 
Rehmat_Bangash

محفلین
نیلم، محمد وارث،اشتیاق علی،ضبط، شمشاد، زحال مرزا الف عین اور ذوالقرنین۔ صاحبان بہت بہت شکریہ، اُمید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سکھنے کا موقع ملے گا
 
Rehmat_Bangash

محفلین
رحمت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کہاں سے ہیں، روزی روٹی کے لیے کیا کرتے ہیں؟
کراچی سے تعلق ہے میرا، جو کہ کبھی ایک شہر ہوا کرتا تھا عالم میں انتخاب،اب تو تعصب کی بھٹی میں تپتا ہوا ایک صحرا بنتاجا رہا ہے، پھر بھی ہم مایوس نہیں ہیں، انشاءاللہ اچھے دن بھی آئیں گے،اگر نفرت کی دیواریں اُٹھانے والے موجود ہیں تو گرانے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں۔

ذریعہء روزگار کپڑے کی صنعت سے وابستہ ہوں، اللہ کا کرم ہے اچھا گزارا ہو رہا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اللہ سے دعا ہے کہ کراچی پھر وہی عالم میں انتخاب شہر بن جائے۔

کپڑے کی صنعت سے کس لحاظ سے وابستہ ہیں؟
 
Top