نیرہ نور سلام از مرزا اسد اللہ خان غالب بآواز نیرہ نور

فاتح

لائبریرین
سلام از مرزا اسد اللہ خان غالب بآواز نیرہ نور
(سلام اُسے کہ اگر بادشاہ کہیں اُس کو
)

سلام اسے کہ اگر بادشاہ کہیں اُس کو
تو پھر کہیں کہ کچھ اِس سے سوا کہیں اُس کو

نہ بادشاہ نہ سلطاں، یہ کیا ستائش ہے؟
کہو کہ خامسِ آلِ عبا کہیں اُس کو

مسیح جس سے کرے اخذِ فیضِ جاں بخشی
ستم ہے کُشتۂ تیغِ جفا کہیں اُس کو

ہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملے
اگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اُس کو

ہمارا منہ ہے کہ دیں اس کے حُسنِ صبر کی داد؟
مگر نبی و علی مرحبا کہیں اُس کو

مکمل سلام پڑھنے کے لیے لائبریری میں تشریف لے جائیے جہاں حضرت وارث صاحب مرزا اسد اللہ خان غالب کا لکھا ہوا یہ مکمل سلام شامل کر چکے ہیں۔
 
Top