سلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے روک دیا

زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کرنے والی خصوصی عدالت کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر راولپنڈی ہائیکورٹ بارکےسابق صدر توفیق آصف اور سابق وفاقی زاہد حامد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی درخواستوں پر جاری کیا۔

جن میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی بحیثیت آرمی چیف نافذ کی تھی،سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے قبل ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور وہ پرویز مشرف کے ذاتی اقدام کے ذمے دار نہیں ہے،عدالت نے درخواستوں پر اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ہدایت کی اور سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ۔اس وقت تک خصوصی عدالت کام نہیں کرسکتی، خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے حوالے سے کارروائی کررہی تھی۔
http://www.arynews.tv/ud/archives/81180
 
Top