سعید اجمل کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار، جادوگر اسپنر پر پابندی عائد

محمداحمد

لائبریرین
سعید اجمل کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار، جادوگر اسپنر پر پابندی عائد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو میکنیکل ٹیسٹ کے نتیجے میں غیر جانبدار ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی جانب سے کرائی گئیں تمام گیندیں مروجہ قوانین پر پورا نہیں اترتیں اس لئے پاکستانی آف اسپنر پر نئے بالنگ ایکشن کی تصدیق تک بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند رہیں گے۔ سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاہم وہ اس پابندی کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران چیلنج ہوا تھا اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بالنگ ایکشن پر سوال اٹھائے گئے تھے تاہم انہیں اس وقت کلئیر کردیا گیا تھا۔
 
4 پاکستانی بالر اب تک اس مشکوک بالنگ ایکشن کا شکار ہو چکے ہیں، اور 3 پر پابندی بھی لگی۔ محفلین میں سے کوئی باقی ملکوں کے ایسے پابندی کے شکار بالروں کی بابت جانتا ہو تو معلومات شئیر کرے۔
 

حسیب

محفلین
اس وقت آف سپنرز کی سختی آئی ہوئی ہے۔
صرف دو ماہ کے اندر سری لنکا کے بولر سنانائیکے، نیوزی لینڈ کے ویلمسن، پاکستان کے سعید اجمل پر پابندی لگ چکی ہے
جبکہ بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی اور زمبابوے کے اتھاسیا کے ایکشن بھی رپورٹ ہو چکی ہے رزلٹ کا انتظار ہے
 

حسیب

محفلین
سعید اجمل بٹہ مار بالر تھا
نئے قانون کے تحت اب کرکٹ سے باہر ہی سمجھو اگر ویسٹ نے انسانی ہمدردی نہ دکھائی تو۔
 
images
 

دلاور خان

لائبریرین
ختم ہوگیا اس کا کیریئر۔۔۔
بٹے مار مار کر ہیرو بنا ہوا تھا۔
اس حساب سے تو ملنگا پر بہت پہلے پابندی لگ جانی چاہیے تھی۔
ایکشن پر تو فاسٹ باؤلر کے ایکشن پر زیادہ جلدی ایکشن لیا جانا چاہیے نہ کے اسپنر پر۔
 
اس حساب سے تو ملنگا پر بہت پہلے پابندی لگ جانی چاہیے تھی۔
ایکشن پر تو فاسٹ باؤلر کے ایکشن پر زیادہ جلدی ایکشن لیا جانا چاہیے نہ کے اسپنر پر۔
وہ خود اول درجے کا چور باؤلر ہے۔۔۔ اس پر تو اسٹریٹ کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔
 
Top