سعودی عرب کی شاہراہوں پر پاکستانی گداگروں کاراج

ان گداگروں کاتعلق زیادہ ترڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ملتان اورمظفرگڑھ سے ہے۔مخصوص یاجعلی ناموں سے قائم ٹورآپریٹرزان کی شکل میں انسانی اسمگلنگ کے مرتکب ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گداگری جرم ہے جسکی سزاگرفتاری ،جرمانے اورجیل کے علاوہ ملک بدری ہے مزید
 
ساجد

محفلین
بڑے گداگر امریکہ اور عالمی اداروں سے مانگنے جاتے ہیں اور چھوٹے گداگر حرمین کا راستہ لیتے ہیں اس کام کے لئے۔ بس دو باتیں مشترک ہے دونوں میں کہ دونوں جہاز میں بیٹھ کر جاتے ہیں اور دونوں ہی ننگ وطن ہیں.....شرم سے بالکل عاری۔
 
بدقسمتی سے پاکستانی جیسی قوم گداگر بن رہی ہے اسکی حکومت بھی اور عوام بھی
وہ ملک جو ایٹمی طاقت ہے بھیک مانگ رہا ہے

بڑی شرم اتی ہے جب یہاں پاکستان کے لوگ بھیک مانگتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر پنجاب کے ہوتے ہیں یہ عمرے و حج کے لیے اتے ہیں اور گروہ در گروہ بھیک مانگتے ہیں
وہ پنجاب جس کی فصلیں پوری دنیا کے لیے گندم پیدا کرسکتیں تھیں مگر حرام خوری اورکرپشن نے ملک کو اس حال پر پہچادیا
 
قیصرانی

لائبریرین

یہ تو اچھا خاصا لطیفہ ہو گیا؟ سنا تھا کہ برصغیر کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پنجاب (پاکستانی اور ہندوستانی، دونوں پنجاب ملا کر) کافی ہے۔ پوری دنیا کی غذائی ضروریات کیسے؟
 
گندم کہا ہے غذائی ضروریات نہیں
اپ کو پتہ ہونا چاہییے کہ گندم کی زیادہ تر کھپت تو برصغیر میں ہے
 
arifkarim

معطل
وہ ملک جو ایٹمی طاقت ہے بھیک مانگ رہا ہے
ایٹمی طاقت تو شمالی کوریا بھی ہے لیکن وہ بھی صرف اپنی ہی عوام کو وافر مقدار میں وسائل مہیا نہ کرنے کی وجہ سے اکثر معاشی بدحالی کا شکار رہتا ہے۔ ویسے یہ خبر ذرا بھر بھی حیران کن نہیں۔ کیونکہ تیل نکلنے سے پہلے یہی عربی اور خلیجی ہمارے یہاں بھارت اور پاکستان میں گداگری کرنے آتے تھے۔ اور تو اور انکی اپنی کرنسی بھی نہیں تھی۔ وہاں اس زمانہ میں بھارت کا جاری کردہ خلیجی روپیہ چلتا تھا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Gulf_rupee
اب تیل آگیا ہے تو انکے بھی پر نکل آئے ہیں۔ نارویجن لوگوں کی طرح۔
 
ساجد

محفلین
بہرحال
پنجاب کی بھرپور زرعی زمین ہونے کے باوجود حرام خوری،ہڈحرامی، اور سہل پسندی نے گداگری پر مجبور کردیا پاکستانی عوام کو
ہاہاہاہااہاہا
کیا بات ہے جی۔
سندھ کی کتنی ہی بنجر اور بے آباد زمین ان ”ہڈ حراموں “نے شبانہ و روز محنت سے زرخیز بنائی اور جب وہ بھرپور فصلیں دینے لگی تو ان کو وہاں سے بے دخل کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا اور انہیں عزت و جان بچا کر پنجاب بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔:p
 
ساجد

محفلین
اب تیل آگیا ہے تو انکے بھی پر نکل آئے ہیں۔ نارویجن لوگوں کی طرح۔
ہمیں بھی قدرت نے اتنی دولت عطا کر رکھی ہے کہ ان سے بڑے پر لگا لیں لیکن کوئی بندے کا پتر بنے تو تب نا۔ کیا عوام کیا خواص سبھی لوٹ مار کے چکر میں ہیں اور ملک چوپٹ ہے۔
 
یار اس کا عنوان کافی تکلیف دہ حد تک "معاندانہ" ہے۔ ورنہ اصل عنوان تو یہ بننا چاہیے تھا کہ

پاکستانی پھر چھا گئے

یا پھر

سعودی عرب پر پاکستانی قبضہ
 
ہاہاہاہااہاہا
کیا بات ہے جی۔
سندھ کی کتنی ہی بنجر اور بے آباد زمین ان ”ہڈ حراموں “نے شبانہ و روز محنت سے زرخیز بنائی اور جب وہ بھرپور فصلیں دینے لگی تو ان کو وہاں سے بے دخل کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا اور انہیں عزت و جان بچا کر پنجاب بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔:p

بھائی جی دل پہ نہ لیں
ایک عمومی بات کہی ہے کہ وسائل ہوتے ہوئے بھی دوسرے ممالک میں بھیک مانگ رہے ہیں ایٹمی طاقت کے لوگ
 
یار اس کا عنوان کافی تکلیف دہ حد تک "معاندانہ" ہے۔ ورنہ اصل عنوان تو یہ بننا چاہیے تھا کہ

پاکستانی پھر چھا گئے

یا پھر

سعودی عرب پر پاکستانی قبضہ
یہ تو خیر خبر کی ہیڈنگ ہی ہے

مگر یہ بات درست ہے کہ اس معاملہ میں پاکستانی چھا ہی گئے ہیں
ویسے
پاکستانی فوج بھی کافی مدد کرتی ہے سعودی کی ۔ کیوں بھئی @عسکری؟
 
ایٹمی طاقت تو شمالی کوریا بھی ہے لیکن وہ بھی صرف اپنی ہی عوام کو وافر مقدار میں وسائل مہیا نہ کرنے کی وجہ سے اکثر معاشی بدحالی کا شکار رہتا ہے۔ ویسے یہ خبر ذرا بھر بھی حیران کن نہیں۔ کیونکہ تیل نکلنے سے پہلے یہی عربی اور خلیجی ہمارے یہاں بھارت اور پاکستان میں گداگری کرنے آتے تھے۔ اور تو اور انکی اپنی کرنسی بھی نہیں تھی۔ وہاں اس زمانہ میں بھارت کا جاری کردہ خلیجی روپیہ چلتا تھا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Gulf_rupee
اب تیل آگیا ہے تو انکے بھی پر نکل آئے ہیں۔ نارویجن لوگوں کی طرح۔

بھارت جاتے ہوں گے ۔ کہ پاکستان جب بنا ہی نہیں تھا
ویسے مجھے تو لگتا ہے کہ نارویجن لوگوں کی مونچھیں بھی نہیں نکلتی پر کیسے نکلے ہونگے؟
 
محمد امین

لائبریرین
ہمت انکل معذرت کے ساتھ آپ کی بات بہت غلط ہے۔ پنجاب کوئی الگ خطہ نہیں ہے نہ ہی یہاں کے لوگ کوئی دوسری مخلوق ہیں۔ اور پھر پنجاب کا خطہ بھی ہمی جہت ہے۔ ہر حصے کا الگ مزاج ہے، لاہور، پوٹھوار، سرائیکی حصہ وغیرہ۔۔۔ تو آپ نے جن حصوں کی نشاندہی کی وہ سرائیکی حصے ہیں، جو کہ خود کو پنجابی میرے خیال میں نہیں کہتے۔۔۔ کیا جغرافیہ کسی قوم کے مزاج کا آئینہ دار ہوسکتا ہے؟

پہلے ہی یہاں بہت نفرتیں ہیں، ہمیں ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ برائیاں تو ہر علاقے کے لوگوں میں ہوتی ہیں۔ میں یہاں کوئی بحث شروع نہیں کرنا چاہتا مگر چپ بھی نہیں رہ سکتا۔۔۔
 
بیٹے میں نے خبر شئیر کی ہے اپنی طرف سے نہیں کہا۔ یہ خبر ایکسپریس نیوز میں شائع ہوئی ہے۔
اپ کو یہ شبہ کیوں ہوا کہ میں نے نفرت پھیلائی ہے
حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی گداگر یہاں بہت ہیں۔انڈینز بھی ہیں۔ بلکہ بہت سے پاکستانی جوڑے اور انڈینز جوڑے مسجد نبوی میں بھی فریاد کرتے نظر اتےہیں
یہ افسوسناک ہے۔
خبر میں جس جگہ کا لکھا تھا میں نے نہیں لکھا تھا
البتہ غار حرا پر جاتے ہوئے مجھے جو گداگر نظر ائے وہ زیادہ تر بلوچستان کے تھے۔ پتہ نہیں ایران کے یا پاکستان کے۔ البتہ بلوچ تھے۔
اپ کا یہ شبہ غلط ہے کہ میں نے نفرت کی بات کی ہے۔ البتہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔کہ اتنے وسائل ہوتے ہوئے بھی ہماری قوم گداگری کرے ۔صرف کرپشن کی وجہ سے
 
عسکری

تمھارا پرانا ریکارڈ بتاتا ہے انیہں کہ تم کیسے ہو :grin:
 
Top