کاشفی

محفلین
سعودی عرب میں نیوزی لینڈ سے خشک دودھ کی درآمد پر پابندی عائد
world-saudiarab._8-7-2013_112772_l.jpg

ریاض…نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ خشک دودھ اور ان سے بنی اشیا پر چین ، روس اور کئی دوسرے ملکوں کے بعد سعودی عرب نے بھی پابندی لگا دی ، سعودی حکام نے نیوزی لینڈ سے درآمد تمام آلودہ دودھ کی مصنوعات کو بندرگاہ پر روک لیا ہے، تاہم کچھ اشیاء اب بھی ملک میں فروخت ہورہی ہیں ، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ دودھ کی مصنوعات پر اتوار سے پابندی عائد ہے ، دودھ میں بیکٹیریا کی موجودگی سے ، ایک سے 3 سال کی عمر کے بچے ممکنہ طور پر بیمار ہوسکتے ہیں ، حکام نے صارفین کو یہ خشک دودھ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
 
Top