سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اہل خانہ کےلئے نوکری کی تلاش انتہائی آسان کر دی

کیا یہ معلومات آپ مددگار ہیں؟

  • تھوڑی بہت

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    4
جدہ، سعوی وزارت لیبر کی طرف سے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں ملازمت کے اعلان کے بعد اب یہ وضاحت آ گئی ہے کہ یہ سہولت اہل خانہ میں سے ایک فرد کے لئے دستیاب ہوگی۔
وزارت کے سینیئر افسر سمیع الحمود کے مطابق غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ میں سےصرف ایک فرد جس کی عمر 18 سال سے زائد ہو اور اس کے پاس قابل استعمال اقامہ ہو، اسے مملکت میں پرائیویٹ سکول میں ملازمت کی اجازت ہو گی ۔اس ملازمت کے حصول کے لئے وزارت تعلیم سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لینا بھی ضروری ہو گا۔ یہ پروگرام ویب سائیٹ www.ajeer.com.sa کے ذریعے اگلے ہفتے کے آغاز سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔
کامیاب امیدواروں کو سکول میں ملازمت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس کی فیس 150 سعودی ریال ملازمت فراہم کرنے والے ادارے کے ذمہ ہو گی۔
یہ سرٹیفکیٹ وزارت لیبر کی طرف سے جاری کیا جائے گااور اس کی معیاد ایک سال ہو گی جس کے بعد اس کی تجدید کروانا ضروری ہو گی۔
اس ملازمت کے لئے سپانسر شپ کی منتقلی کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ موجودہ سپانسرشپ ہی قابل قبول ہو گی۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
ایک پنجابی فیملی کو میں جانتا ہو ، انکے گھر ماشاء اللہ 5 بچے ہیں
گھر کے اخراجات کو کامل کرنے کے لئے شوہر اور بیوی دونوں کام کرتے ہیں
بیوی اسکول ٹیچر ہے میاں کہیں پٹرولیم میں ہے اس کے علاوہ یہ خاتون کپڑے بھی سیتی ہے
نیٹ میں پڑھاتی بھی ہے سبحان اللہ،،، اللہ کامیاب کرے ، آمین
 
ایک پنجابی فیملی کو میں جانتا ہو ، انکے گھر ماشاء اللہ 5 بچے ہیں
گھر کے اخراجات کو کامل کرنے کے لئے شوہر اور بیوی دونوں کام کرتے ہیں
بیوی اسکول ٹیچر ہے میاں کہیں پٹرولیم میں ہے اس کے علاوہ یہ خاتون کپڑے بھی سیتی ہے
نیٹ میں پڑھاتی بھی ہے سبحان اللہ،،، اللہ کامیاب کرے ، آمین
بھائی ایسے ہزاروں خاندان یہاں مقیم ہیں جن کے لئے ایسی خبریں بہت بڑی نعمت ہوتی ہیں۔
 
سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ کےلئے نوکری کی تلاش انتہائی آسان کر دی

ہم کچھ اور سمجھے تھے
کہ

ویزہ کھل گیا اوئے:(
 
Top