کاشفی

محفلین
سعودیہ میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی، 2 گرفتار
187171_96241202.jpg
۔

سعودی عرب میں 2 مشتبہ افراد کو خود کش بم حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ریاض: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے یہ دونوں افراد بیرون ملک القاعدہ کی قیادت کے ساتھ رابطے میں تھے اور خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی نگرانی کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق یمن اور دوسرے کا چاڈ سے ہے۔ سعودی وزارت داخلہ سے تعلق رکھنے والے اس سرکاری عہدیدار نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دونوں مشتبہ افراد خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے کمپیوٹر ہارڈوئیر، الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق سکیورٹی حکام نے سماجی نیٹ ورکس پر منافرت پر مبنی پیغامات کی کڑی نگرانی کے بعد ان دونوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان مِیں چاڈ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کو اس سے پہلے سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن وہ کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر دوبارہ واپس آگیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے گم راہ کن خیالات کے حامل گروہ کو اپنی خدمات کی پیش کش کی تھی۔ ان سے ضبط کیے گئے کمپیوٹر ہارڈوئیر اور موبائل فونز کو دیکھنے کے بعد ان کی گم راہ کن گروپ کے ساتھ ہونے والی پیغام رسانی کا اندازہ ہوا ہے۔ دونوں سوشل نیٹ ورکس پر ابوالفداء الدوکالئی، ہسپوئیے اور رصاح فی قصاح وغیرہ کے نام سے پیغامات بھیجتے رہے تھے۔
 
Top