سعادت حسن آس کا منتخب نعتیہ کلام ﴿آسمان﴾

شاکرالقادری

لائبریرین
اٹک کے نعت گو شاعر سعادت حسن آس کا منتخب نعتیہ کلام ﴿آسمان﴾ شائع ہو گیا
آسمان کا مقدمہ شاکرالقادری نے لکھا ہے جبکہ ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور مشتاق عاجز کی آرا بھی شامل کتاب ہیں
خوبصورت سرورق اور دیدہ زیب طباعت کی حامل یہ کتاب
ن والقلم ادارہ مطبوعات اٹک پاکستان
نے شایع کی ہے
ملنے کا پتہ
سعادت حسن آس ریوینیو آفس واپڈا اٹک پاکستان
سید شاکر القادری ، مہتمم، ن والقلم ادارہ مطبوعات ﴿اٹک﴾پاکستان
شاہ آباد چشت نگر اٹک شہر ، پنجاب ، پاکستان
 

الف عین

لائبریرین
شاکرالقادری۔ اس کتاب کی انن پیج فائل حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہ کی جائے؟ اور اس صورت میں اسے لائبریری کی زینت بنایا جائے۔ شاعر کی اجازت بھی لی جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب اعجاز اختر
کتاب کی ان پیج فائل تو میرے پاس موجود ہے
کیونکہ اس کی ڈیزائننگ تر تیب و تدوین سب کچھ میرے ہاتھوں ہوا
اور اس کا ناشر بھی میں ہی ہوں
میرا ادارہ ہے
ن والقلم ادارہ مطبوعات اٹک پاکستان
رہی مصنف کی اجازت
تو جناب یہ تو کوئی مسئلہ نہیں
اجازت ہی اجازت ہے
یا کوئی تحریر لکھنا لکھوانا ضروری ہے؟
فرمایئے فائل ارسال کردوں آپ کو؟
اور ہاں مجھے بھی لائبریر ٹیم کی رکنیت دلوایئے نا!
 

الف عین

لائبریرین
ای میل کر دیں ان پیج ہی یا شارق کے کنورٹر سے تبدیل کر کے۔
اور لائبریری کی رکنیت۔ منتظمین سن رہے ہیں۔۔۔؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد جناب شاکر القادری بھائی، آپ لائبریری ممبر بن گئے ہیں۔ مبارکباد کا الگ سے دھاگہ تو استاد محترم ہی کھولیں گے :D
 
Top