سری لنکا کا دورہ ہندوستان

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے دورے پر ہے۔ آج پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

90 اوور کے اختتام پر آج کے دن کا کھیل ختم ہوا۔

مجموعی اسکور 385 ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

گھمبیر، شواگ، ٹنڈولکر، لکشمن کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ یوراج نے 68 اسکور بنائے جبکہ دھونی 110 پر آؤٹ‌ ہوا۔

آج کے کھیل کی نمایاں کارکردگی ڈریوڈ کی ہے جو 177 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن چائے کے وقفے تک صورتحال کچھ یوں ہے کہ :

انڈیا کی پوری ٹیم 426 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہو گئی تھی۔
نمایاں کارکردگی ڈریوڈ 177 اور دھونی کے 110 اسکور۔

سری لنکا کا اس وقت مجموعی اسکور 483 ہے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔
دلشان 112 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہوا۔
جے وردھنے 142 پر اور اس کا بھائی 43 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے دونوں بھائی کوئی ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گے۔

ایک 187 پر اور ایک 78 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کا مجموعی اسکور 591 پانچ کھلاڑی آؤٹ۔

ایک بھائی 204 پر اور دوسرا بھائی 84 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کا کھیل

سری لنکا نے 760 اسکور اور سات کھلاڑی آؤٹ‌ پر انڈیا کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

سری لنکا کے جے وردھنے کا افرادی اسکور 275 تھا جبکہ دوسرے جے وردھنے کا انفرادی اسکور 154 ناٹ آؤٹ تھا۔

انڈیا کا دوسری اننگ کا اسکور 63 بغیر کسی نقصان کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کے اختتام پر انڈیا کا مجموعی اسکور 190 اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج انڈیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا کان پور میں آغاز ہوا۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن کے اختتام پر انڈیا نے 417 اسکور بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

گھمبیر اور شواگ بالترتیب 167 اور 131 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہوئے۔

دریوڈ اور ٹنڈولکر بالترتیب 85 اور 20 پر کھیل رہے ہیں۔
 

عثمان رضا

محفلین
انڈیا کے 642 رنز کے جواب میں سری لنکا اپنی پہلی اننگ میں 229 رن بناکر آل آؤٹ ہوگیا
اور دوسری اننگ میں تیسرے دن کے اختتام تک 57 رن بنائے ہیں اور 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں
اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی سری لنکا کو 356 رنز کی ضرورت ہے اور صرف 6 کھلاڑی باقی ہیں اور 2 دن کا کھیل باقی ہے ابھی بھی
یعنی حالات بتارہے ہیں سری لنکا کوایک بڑی شکست سے دوچار ہونا پڑیگا
 

فہیم

لائبریرین
سری لنکا والے پہلے ہی کانپور سے خوفزدہ تھے۔
کہ انڈیا نے یہاں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں
ساؤتھ افریقہ کا پتہ 3 دن میں ہی صاف کردیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور انڈیا کی شاندار فتح

ایک اننگ اور 144 اسکور سے انڈیا نے سری لنکا کو شکست دی ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
مین آف دی میچ سری سنتھ قرار پائے

انڈیا نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
اب تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 تا 6 دسمبر 2009 کو ممبئی میں کھیلا جائے گا
 
Top