سرکار ﷺناموس پر سودا نہیں ہو گا۔بنت اسلام

یہ ممکن ہےمومن کا کبھی روزہ نہیں ہو گا
کوئی پابند بھی مانا نمازوں کا نہیں ہو گا
کوئی تو باوجود فرض، حج کرتا نہیں ہو گا

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
یہ مانا ہم واقف ہیں بس نامِ شریعت سے
ہمارے دل لبریز نہیں پیغام شریعت سے
یقینا ہم بھی غافل ہیں احکامِ شریعت سے

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
نبی ﷺ کے دشمنو کچھ یوں ہمارا ذوق ہے سن لو
ہماری گردنوں میں عشق کا ایک طوق ہے سن لو
ہمیں دنیا کمانے کا بھی بےحد شوق ہے سن لو

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
حصولِ خلد کو ہم اس طرح آسان کر دیں گے
رہ عشق نبی میں جان اپنی قربان کر دیں گے
وقار،عیش و عشرت،مال و زر قربان کر دیں گے

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
نبی کی ذات اقدس ہے شفاعت کا ذریعہ بھی
لگاتے ہیں جبھی عشق نبی ﷺ کا نعرہ بھی
یہ مانا رنگ رلیوں میں گھرا ہے دل ہمارا بھی

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
نہیں اس قوم کی اصلاح اپنے بس میں بے شک
بجا ہے اتحادی پھول خار و خس میں ہےبے شک
سیاسی اختلاف و انتشار آپس میں ہے بے شک

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
شہہ بطحیٰ کا جو کچھ قرض ہے ہم پر، اتاریں گے
آخر خود مر جائیں گے یا دشمن کو ماریں گے
ہم اپنی جان و مال و عزت و اولاد واریں گے

مگر سرکارﷺ ِ ناموس پر سودا نہیں ہو گا
 
Top