تاسف سرمد خان کی مغفرت کے لیے دعا کی استدعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
’’سرمد خان ‘‘ کی مغفرت کے لیے دعا کی استدعا

میں کسی وجہ کہ محفل میں نہ آپا یا سو تاخیر سے سہی یہ افسوس ناک خبر پہنچا رہا ہوں کہ اردو محفل کے دیرینہ رکن ’’ سرمد خان ‘‘ جنہیں محفل کے ایک منتظم نے اپنی بات سے اختلاف کی پاداش میں (مبینہ طور پر) معطل کردیا تھا ، گزشتہ جمعرات کو جنوبی افریقہ میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ، ان کے والدین اب جنوبی افریقہ جاچکے ہیں ، قیاس کیا جاتا ہے کہ سرمد کو حادثے کا رنگ دے کر قتل کیا گیا ہے ۔،مینہ باجو اور دانی بھیا کے طفیل مجھے سرمد کے والدِ گرامی جناب کلیم زمان خان سے پرسہ کا موقع ملا ، کلیم صاحب نے بتا یا کہ سرمد کی ڈائری سے اس کے ’’ اردو مجلس ‘‘ اور ’’ اردو محفل‘‘ کے دوستو ں کا علم ہوا ، دیگر وہ کسی کونہیں جانتے جبھی انہوں‌نے رابطہ کیا ہے ، کہ سرمد کے دوستوں کو خبر کردی جائے ، سو آپ سبھی احباب سے دست بستہ التماس گزار ہوں‌کہ سرمد خان کی مغفرت کی دعا کیجے ، اللہ تبارک و تعالی سرمد کے تما م صغیر و کبیرہ گناہوں لغزشو ں‌کو رمضان کی برکت سے معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی ٰ رتبہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان بشمول والدین کو صبرِ ایوبی و یعقوبی عطافر مائے ، آمین ثم آمین

آپ سے بھی دعا کی درخواست ہے
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ آمین
 

dxbgraphics

محفلین
انا للہ و انا علیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی تمام گناہوں کو اور تمام مسلمانوں کے گناہوں کو فقط اپنی رحمت سے معاف فرمائے آمین
 

فاتح

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وِ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون!
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اسے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

(ایک گزارش: گو یہ دھاگا کسی کی غلطیاں نکالنے کے نا پسندیدہ فعل کی اجازت تو نہیں دیتا لیکن چونکہ معاملہ قرآن شریف کی ایک آیت کا ہے لہٰذا میں یہ عرض کرنا فرض سمجھتا ہوں کہ ""انا للہ و انا الیہ راجعون" کے ہجے درست کر لیجیے۔ اس آیت میں علیہ کی بجائے "الیہ" ہے۔
الیٰ: طرف
ہ: اس کی
شکریہ)
 

راجہ صاحب

محفلین
اِنَّا لِلّٰہِ وِ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون!
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اسے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے
 

فرخ منظور

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وِ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون! بہت ہی اندوہناک خبر ہے۔ خداوند تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ باجو ،

تاز ہ معلومات کے مطابق:
سرمد کو قتل کیا گیا رمضان میں اس کے والد اور دیگر افراد پاکستان آگئے اور سرمد کاروبار سنبھالنے کے لیے وہاں چلے گئے ، 60000 ڈالرز کیش چھیننے پر یہ قتل ہوا، خنجر کے وار سے زخمی ہوئے مگر جانبر نہ ہوسکے ، دل میں پیوست ہوگیا تھا، آخری اطلاع کے مطابق ، ایک لڑکا گرفتار ہوچکا ہے ، اس واردات میں ایک بھارتی اور 3 مقامی افراد کی خبر ملی ہے ، عید الفطر کے فوراً بعد سر مد کی شادی ہونا طے پائی تھی ،
 
جی بھائی

عید میں ان کی شادی تھی یہ بات مجھے پتہ چلی تھی۔ لیکن ان کے قتل کا معاملہ آپ کی زبانی معلوم ہو رہا ہے اللہ تعالی ایسے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے ، بہت بہت اچھا انسان تھا اس میں کوئی شک نہیں ہے ، میں اب تک اس کے خیال سے آزاد نہیں ہو پائی ہوں۔
 

عسکری

معطل
انا للہ و انا الیہ راجعون کتنے افسوس کی بات ہے اے اللہ میرے بھائی کو جنت مین جگہ دینا۔


ظالموں سے حساب دنیا اور آخرت میں لیا جائے گا:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک خبر ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

مغزل

محفلین
جی بھائی

عید میں ان کی شادی تھی یہ بات مجھے پتہ چلی تھی۔ لیکن ان کے قتل کا معاملہ آپ کی زبانی معلوم ہو رہا ہے اللہ تعالی ایسے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے ،
بہت بہت اچھا انسان تھا اس میں کوئی شک نہیں ہے ، میں اب تک اس کے خیال سے آزاد نہیں ہو پائی ہوں۔

شکریہ باجو ، یقینا وہ ایسا ہی تھا کہ سحر انگیز شخصیت تھی سرمد کی ، ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ آمین
نایاب
 

محمدصابر

محفلین
اِنَّا لِلّٰہِ وِ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون!

اللہ تعالیٰ سرمد کی مغفرت فرمائے اور اسے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
 

خوشی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

سن کے بہت دکھ ہوا ، میں جانتی تو نہیں مگر بے حد رنج ہوا یہ خبر سن کے جیسئ کوئی اپنا رخصت ہو گیا ہو ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ان کو والدین کو صبر جمیل عطاکرے اور سرمد جی کو جنت میں‌ جگہ دے


1 بات اور کہوں گی کسی کے لئے یہ کہناکہ خدا مغفرت فرمائے زیادہ مناسب ھے بجائے یہ کہنے کےکہ ان کے گناہ معاف کرے ، ہم اپنے لئے تو کہہ سکتے ھیں کہ اے خدا ہمارے گناہ معاف فرما ، یا دوسروں کے لئے دل میں دعا مانگ سکتے ھیں، مجھ ے یہ بات عجیب اور معیوب سی لگی کہ ہم 1 محفل میں کسی کے گناہ معاف کرنے کی دعا مانگیں ، جو اس دنیا سے چلا گیا اسے اچھے لفظوں میں ہی یاد کرنا چاھیئے ہو سکتا ھے میں غلط ہوں مگر مجھے اچھا نہیں لگا

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلد فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top