سرخاب اتنا گم نام کیوں

عزیزامین

محفلین
میں آپ لوگوں سے ایک سوال کرنا چاھتا ھوں مجھے آج تک کبھی بھی سرخاب کے بارے میں تصویر یا معلومات نھیں ملیں باوجود کوشش کے کوئی کہتا ھے اسکے دو ناموں پر اختلاف ھے pheasantاور ۔ruddy sheild duck
 

فرخ منظور

لائبریرین
Pheasant ہی سرخاب ہوتا ہے اور بہت رنگین پرندہ ہے - یاد رہے کہ رنگین مزاج نہیں صرف رنگین - :) لاہور کے چڑیا گھر میں پرندوں کے سیکشن میں‌ عام پایا جاتا ہے -
 

عزیزامین

محفلین
مجھے تو روڈی شیلڈ ڈک پر ھی شک ھے جس کا ایک لاجک ھے وہ سرخ بھی ھے اور آبی بھی میرے ایک دوست غلام روسول مغل کا بھی یہی کہنا ھے جبکہ اردو لنک کے بے لگام ااور قیصرانی صاحب کا اتفاق فیزنٹ پر ھے میں تو اب کوئی فیصلہ نھیں کرسکتا کنفیوز ھوں کیا آپکے پاس اسکی تصویر ھے آپکی راے کیا ھے ؟
 

خرم

محفلین
سرخاب کا انگریزی ترجمہ فینکس Phoenix بنتا ہے۔ اردو میں اسے ہُما بھی کہتے ہیں۔ ہیری پوٹر کی دوسری فلم کے علاوہ میں نے تو کبھی دیکھا نہیں اسے۔ فیزنٹ یا کسی اور بھی پرندے سے اس کا موازنہ کم از کم میرے تئیں تو ہو نہیں سکتا۔
 

زیک

مسافر
یہ لیں

سرخاب:

P سرخاب surḵẖāb, s.m. The ruddy-goose, Anas casarca (syn. ćakwā);—a species of lark:—surḵẖāb-kā par lagnā (-meṅ), 'To wear a surḵẖāb's feather'; to be exalted, be advanced in dignity, to receive an addition of titles or honours (under the Mogul emperors the nobles of the court commonly wore a surḵẖāb's feather, whence the phrase); to be some great or wonderful man;—to do anything expeditiously:—sir-par surḵẖāb-kā par honā, 'To have a surḵẖāb's feather on the head'; to be proud, to hold one's head high, be above (one's) work.​
 

خرم

محفلین
تو بھیا آپ سے کس نے کہا کہ سرخاب اصل میں ہوتا ہے؟ یہ بھی ایک ماورائی پرندہ ہے۔ زیک بھیا نے یہی تو مذاق کیا تھا :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
لاہور کے چڑیا گھر میں فیزنٹ کو ہی سرخاب لکھا ہوا ہے اور فیزنٹ مختلف قسم کے ہوتے ہیں - لیکن ایک فیزنٹ تو بہت ہی رنگدار اور رنگین ہے جو لاہور چڑیا گھر میں پایا جاتا ہے - اسے دیکھ کر واقعی یہ احساس ہوتا ہے کہ سرخاب یا فیزنٹ بہت رنگین اور خوبصورت پرندہ ہے - اگر کبھی جانا ہوا تو تصویر اتار کر لے آؤں گا اور یہاں لگا دوں گا-
 

جیہ

لائبریرین
سُرْخاب [سُر + خاب] (فارسی)

--------------------------------------------------------------------------------

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم اور گا ہے بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے 1603ء کو "ابراہیم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی: سُرْخابوں [سُر + خا + بوں (و مجہول)]
1. سرخ رنگ کا ایک آبی پرندہ جس کے نر اور مادہ رات بھر جدا رہتے اور ایک دوسرے کو پکارتے اور اس کی آواز کے پیچھے جاتے مگر ملاقات سے محروم اور مضطرب رہتے ہیں اور ان کی باہمی محبت مشہور ہے۔ اگر ایک آگ میں ہو تو دوسرا بھی وہیں جا پڑتا ہے جب وہ دونوں بچھڑ جاتے ہیں ایک مر جاتا ہے تو پھر جوڑا نہیں لگتا کہا جاتا ہے کہ اس کی مادہ کو ماہواری بھی ہوتی ہے، چکوا چکوی، سحام، خرچال، لاط:۔ Anas Casarcu
"سرخاب کے نر اور مادہ دن بھر ساتھ رہتے ہیں اور رات آنے پر علیحدہ ہو جاتے ہیں" ( 1988ء، صدیوں کی زنجیر، 612 )
2. [ مجازا ] جاو جلال، شان و شوکت، اتراہٹ۔
"حالت تو اس قدر خستہ و خراب اور اس پر آزادی کا سرخاب۔ ( 1885ء، فسانۂ مبتلا، 111 )
انگریزی ترجمہ
the ruddy-goose; a species of lark

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی: سُرْخابوں [سُرْ + خا + بوں (و مجہول)]
1. سرخ رنگ میں ڈوبا ہوا، لالوں لال، لال بھبوکا، ادھر سے ادھر تک سرخ۔
 نہ قشقل نہ سلی نہ سرخاب ہے
تمام ان کے لو ہو سے سرخ آب ہے ( 1810ء، میر، کلیات، 1083 )

مترادفات
مُرْغابی

مرکبات
سُرْخاب کا جوڑا

حوالہ
 

عزیزامین

محفلین
چاند بابو
ناظمِ اعلٰی
ناظمِ اعلٰی


شمولیت: 25 فروری 2008
خطوط: 937
مقام: بوریوالا
کچھ سرخاب کے بارے میں
سرخاب کے بارے میں جب جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ جس پرندے کے پر کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ "اسے کونسا سرخاب کا پر لگا ہوا ہے" اور یہ ایک ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کا ہماری زبان سے انگلش میں کوئی واضع ترجمہ تک موجود نہیں ہے بہرحال اس کا قرین قیاس ترجمہ Pheasant ملا ہے اور شکل دیکھ کر لگتا بھی ہے کہ شاید یہی سرخاب ہو گا کیونکہ بہت خوبصورت پرندہ ہے۔

اس خوبصورت پرندے کی 35 سے زیادہ اقسام ہیں اور تقریبا تمام دنیا میں پایا جاتا ہے۔ نر پرندہ خوبصورت رنگوں سے سجا ہوتا ہے اور ایک بہت خوبصورت دم کا مالک ہوتا ہے جو اس کے حسن کو چار چاند لگادیتی ہے اور شاید اسی دم کے پر کے بارے میں ہی مشہور ہے۔ لیکن مادہ بہت کم رنگوں سے مزین ہوتی ہے اور تقریبا ایک عام گھریلو مرغی کی طرح دیکھائی دیتی ہے۔
مادہ اپریل سے جون تک 8 سے 15 انڈی دیتی ہے اور خود ہی سیتی ہے۔
پرندے کی لمبائی 23 سے 33 انچ ہوتی ہے (دم سمیت)
 
Top