سرائیکی کمپیوٹنگ کے بارے میں

الف عین

لائبریرین
خرم شہزاد کی ای میل ملی ہے جو اس تصویر کی صورت ہے، اور میرا جواب

’’آپ کی ’تصویر ‘ پڑھی، معذرت کہ ان پیج نہ استعمال کرتا ہوں اور نہ اس سے واقفیت ہے۔سرائکی کے لئے فانٹ کون سا استعمال ہوتا ہے، اگر اس میں تبدیلی کر لی جائے تو ان پیج میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔ بہر حال آپ کا پیغام اردو محفل میں بھیج دیتا ہوں۔

وہاں شاید آپ کی مدد کے لئے کوئی نہ کوئی تیار ہو جائے۔ معاملہ اخبار کی اشاعت کا بھی ہے، ورنہ مشورہ دیتا کہ ان پیج کو خدا حافظ کہہ دیں۔ ویسے بہت ممکن ہے کہ سرائیکی نسخ میں ہی لکھی جاتی ہوگی، اس لئے کورل ڈرا یا پیج میکر میں مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، راست وہی استعمال کیا جا سکتا ہے بجائے ان پیج کے۔
والسلام
اعجاز‘‘

احباب سے درخواست ہے کہ اس پر اظہار رائے کریں۔ میں تو سرائیکی سے واقف نہیں۔
rac65d.gif
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اس تانے بانے لا لنک بھی ان کو ای میل کر دیا ہے، امید ہے کہ وہ یہاں آ کر خود دیکھ لیں گے۔ البتہ میرا یہ سوال ہنوز تشنہ ہے کہ کیا کورل ڈرا اور پیج میکر میں سرائکی فانٹس قابلِ استعمال ہیں؟
 
Top