سخندان فارس 29

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0031.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 29

سنسکرت اور فارسی زبان کی فیلالوجیا​

عزیزانِ وطن! فارسی اور سنسکرت کی قرابت قدیم کا سلسلہ آج گروہ گروہ مخلوقاتِ الفاظ کو اپنے کے سامنے حاضر کرتا ہے جن کے قیافے اور شکل و شباہت اُن کے اتحاد نسل پر شہادت دینگے۔ پہلے اتنی بات اور بھی سُن لو کہ یورپ میں فلسفہ زبان کے ماہروں نے بہت سی زبانوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر زبان میں حرفوں کی ترکیب۔ لفظوں کے جوڑ بند اور عبارتوں کے انداز پر خیال کر کے کل زبانوں کو تین حلقوں میں انتظام دیا ہے۔ ہر حلقہ میں کئی کئی شاخیں لگائیں۔ نکتہ اس میں یہ ہے۔ کہ جو ایک نسل کی زبانیں ہیں۔ اُن کے الفاظ کی نسل ایک ہی حلقہ میں ملیگی۔ دوسرے حلقہ میں نہ جائیگی۔ اس تقسیر نے بڑی آسانی کر دی۔ کہ الفاظ کے سراغ لگانے والے کو اپنی سوئی جنگل جنگل میں ڈھونڈنی نہ پڑی۔ اور ظاہر ہے کہ جنگل کی نسبت کسی چیز کو ایک محلہ میں ڈھونڈنااتنا دشوار نہیں۔

تینوں حلقوں کی تفصیل یہ ہے :-

(1) ایرین۔ اس کی شاخیں ہندوستانی۔ ایرانی۔ یونانی۔ لاطینی۔ فرنچ۔ جرمن روسی وغیرہ وغیرہ۔

(2) شیمیٹک۔ اس کی شاخیں۔ عربی۔ عبرانی۔ کلدانی وغیرہ وغیرہ۔

(3) تیورنین۔ اس کی شاخیں متفرقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے علم زبانیں شامل ہیں۔ مثلاً تاتار۔ سیام۔ برما۔ کم۔۔۔۔۔ پیلو وغیرہ کی زبانیں۔

اب غرض اصلی پر آتا ہوں اور اسے دو فصلوں میں تقسیم کرتا ہوں :-

(1) جب دو زبانیں ہمارے سامنے پیش ہوں تو اُن کی نسل اور خاندانوں کی
 
Top