محمد امین

لائبریرین
اے سحاب اے سحاب،
اے ردائے آفتاب،

آگ ہے برس رہی،
جل رہی ہے زندگی،
اور دل کی تشنگی،

دیکھتی ہے تیرے خواب،
اے سحاب اے سحاب،

خشک خشک ہے زمیں،
دور تک نمی نہیں،
ہر نفس ہے آتشیں،

ہر طرف ہے اک سراب،
اے سحاب اے سحاب،

یہ نہیں کہ غم نہیں،
پھر بھی آنکھ نم نہیں،
یہ ستم بھی کم نہیں،

آہ میں نہیں ہے تاب،
اے سحاب اے سحاب،

اک خیال کہہ گیا،
کتنی دور رہ گیا،
آنسووں میں بہہ گیا،

ہائے موسمِ شراب،
اے سحاب اے سحاب۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا انتخاب شیئر کر رہے ہیں امین صاحب، شکریہ!

ایک استدعا یہ کہ آپ اپنے تھریڈز کو اگر ٹیگ بھی لگا دیا کریں تو نوازش!
 
Top