سجدہ کرکے قدمِ یار پہ قربان ہونا- وامق جونپوری

باباجی

محفلین
سجدہ کرکے قدمِ یار پہ قرباں ہونا
یوں لکھا مری قسمت میں مسلماں ہونا
جس کا مذہب ہو فقط یادِ صنم دیدِ صنم
وہ نہیں جانتا کافر یا مسلماں ہونا
حسن کو پوجنا اور جامِ محبت پینا
مشربِ عشق میں یوں صاحبِ ایماں ہونا
مکتبِ عشق میں "وامق" نے یہ پائی تعلیم
عین ایمان ہے فدائے رُخِ جاناں ہونا
(وامق جونپوری)
 

محمد وارث

لائبریرین
پہلے دو شعر میں نے کسی قوالی میں سنے تھے، بہت عرصہ پہلے کی بات ہے شاید بیس پچیس سال پہلے، کسی غیر معروف قوال نے بابا بلھے شاہ کی کافی میرا پیا گھر آیا میں گائے تھے، شکریہ آپ کا یادیں تازہ کرنے کیلیے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
مکتبِ عشق میں "وامق" نے یہ پائی تعلیم​
عین ایماں ہے فدائے رُخِ جاناں ہونا​
(وامق جونپوری)​
واہ واہ! کیا خوبصورت انتخاب ہے باباجی! سلامت رہیے۔​
 
Top