ستا ستا کے ہمیں اشکبار کرتی ہے۔۔۔

حجاب

محفلین
ستا ستا کے ہمیں اشکبار کرتی ہے
تمہاری یاد بہت بیقرار کرتی ہے

وہ دن جو ساتھ گزارے تھے پیار کے ہم نے
تلاش اُن کو نظر بار بار کرتی ہے

گِلہ نہیں جو نصیبوں نے کر دیا ہے جُدا
تیری جدائی بھی اب ہم کو پیار کرتی ہے

کنارے بیٹھ کے جس کے کئے تھے قول و قرار
ندی وہ اب بھی تیرا انتظار کرتی ہے ( وفا رومانی )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
Top