سب کچھ بدل جائے گا

ادریس آزاد

محفلین
سائنسی ترقی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے کئی مرتبہ یہ کیفیت ہو جاتی ہے :
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی۔

یقین جانیے میرا تو دل کہتا ہے کہ سب کچھ بدل جائے گا۔زمین پر موجود مظاہر فطرت اور فطرت اب انسان کے قابو میں آتی جارہی ہے۔ جنگلات اور ختم ہوتی ہوئی حیات کو بچانے والا انسان،کیا خود کو بچا پائے گا؟ مجھے لگتا ہے کہ ضرور بچا پائے گا۔ اور ایک نیا جہان نمودار ہوگا۔
اور اگر انسان فطرت کو اپنے ہاتھوں میں‌لیتا جارہاہے تو یہ کوئی کفر،گستاخی یا بری بات نہیں۔علامہ اقبال کہتے ہیں۔
فطرت نہیں اگرچہ بے ذوق
جو اُس سے نہ ہو سکا وہ تو کر
آنے والی دنیا انسان کے ہاتھوں تعمیر ہوگی۔ کیونکہ یہ زمین پر خدا کا نائب ہے۔
 
Top