***سب سے پہلا***

ف۔قدوسی

محفلین
اولیات و تقدمات:۔


۱:۔ پہلا حکم بعثت۔
مورخہ ۹ربیع الاول ۴۱ سال میلاد۔

۲:۔ اولین نزول قرآن۔
سورۃ علق مورخہ ۱۸ رمضان ۱ سال بعثت کو نازل ہوئی۔

۳:۔ راہ حق میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اولین حلقئہ رفاقت۔
(۱) خواتین میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کو مقام سبقت حاصل ہوا۔
(۲)پختہ شعور آزاد مردوں میں سے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اولیت کا شرف پایا۔
(۳) نوخیز جوانوں میں سے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ پیش پیش رہے۔
(۴)زیر نگین طبقے میں سے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالٰی عنہ(حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام)کو تقدم ملا۔


۴:۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بعد سب سے پہلی خاتون جو اسلامی تحریک کے دائرہ میں داخل ہوئیں۔
ربابہ بنت الحارث زوجہ حضرت عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔

۵:۔ دار ارقم کے دور دعوت میں اولین بیعت اسلام کرنے والے صحابی۔
عاقل بن بکیر رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔

۶:۔ اولین مرکز تحریک۔
دار ارقم واقع بہ کوہ صفا۔

۷:۔ سب سے پہلے خطاب عام۔
کوہ صفا پر(۳ سال بعثت)

۸:۔ سب سے پہلی آیت جس پر کفار میں شدید برہمی پیدا ہوئی۔
انکم انتم وما تعبدون من دون اﷲ حصب جھنم۔

۹:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلے اسلام کا اظہار کرنے والے پہلے صحابی۔
حضرت خباب رضی اللہ تعالٰی عنہ بن الارت تمیمی۔

۱۰:۔ سب سے پہلا اسلامی گھرانا۔
خانئہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

۱۱:۔ سب سے پہلی خاتون جو مسلم والدین کے سائے میں بچپن ہی سے اسلام کی اٹھان اٹھی۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا۔

۱۲:۔ اسلام کی حمیت کے تحت سب سے پہلا اتفاقی قتل۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاتھوں ہوا۔واقعہ یہ تھا کہ شہر سے باہر مسلم جماعت مصروف نماز تھی اور کفار نے شرارت کی۔حضرت سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک ہڈی اٹھاکر ان کی طرف پھینکی وہ ایک کافر کو جالگی اور وہ وہی ختم ہوگیا۔

۱۳:۔سب سے پہلا جوڑا جو(بالفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت لوط و ابراہیم علیہ السلام کے بعد)خدا کی راہ میں ہجرت کے لئے نکلا۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنھا(حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی)حبشہ روانہ ہوئے۔

۱۴:۔ اسلامی تحریک میں سب سے پہلا جھنڈا لہرایا گیا۔
بریدہ اسلمی کے ہاتھوں ،سفر ہجرت میں۔

۱۵:۔کعبۃ اللہ میں سب سے پہلے کلمئہ اسلام کو بآواز بلند پکار کر مار کھانے والا صحابی۔
حضرت ابو ذرغفاری رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

۱۶:۔ وہ ہستی جس نے پہلی بار اپنے اسلام کا پرزور طریق سے اعلان کرایا۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

۱۷:۔ وہ ہستی جس کے قبول اسلام سے پہلی بار کعبۃ اللہ میں ادائے نماز کا آغاز ہوا۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ۔


(از:محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم)
 
Top