سایوں کی بھتات

موبی

محفلین
منیرالدین احمد

سایوں کی بہتات


پرانے وقتوں میں
چین کے صحرائی شہر کوچا میں
مجرموں کو سزائے موت کی بجائے
سزاے حیات دی جاتی تھی
طلوع شمس کے وقت مجرموں کو
ایک درخت کے سامنے کھڑا کر کے
ان کے سائے کو درخت کے تنے پر
نقش کر دیا جاتا تھا
آنے والے سالوں میں سایہ
معاشرے میں ان کی قائم مقامی کرتا تھا
خود مجرموں کو ان کے گھروں میں
بند کر دیا جاتا تھا
میل ملاقات اور بات چیت کی
ممانعت کے ساتھ
ہمارے وقتوں میں
درختوں کی قلت ہی
اس روایت کے احیا
کے راستے میں روک نہیں ہے
بلکہ یہ امر بھی کہ
ایک ایک آدمی میں
کئی کئی سائے بسنے لگے ہیں



 

موبی

محفلین
نبیل ۔ مجہے خود علم نہیں کہ سوالیہ نشان کہاں سے آیا۔ میں نے اسے کاٹنے کی کوشش کی ہے۔ کیا وھ اب بہی نظر آتا ہے ۔ اب جو میں نے اسے ایڈٹ کیا ہے، تو دیکہیں اس پر کیا نوٹ آیا ہے۔ مجھ سے تو کچھ پڑھا نہیں گیا۔ کوءی سمجھاءے کہ ھم سمجہاءیں کیا ۔
 

منہاجین

محفلین
“سوالیہ نشان“ اور “ڈبے“

میرے خیال میں یہ کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے۔ جسے آپ سوالیہ نشان کے طور پر ملاحظہ کر رہے تھے مجھے (فائر فکس میں) وہ ایک چوکور ڈبے کی مانند دِکھتا رہا ہے۔

یہاں ایسا کیوں ہوا یہ تو میں کوڈ دیکھے بغیر نہیں بتا سکتا۔ ویسے عام طور پر ایسا 2 وجوہات کی بناء پر ہوتا ہے:

٫1 اس چوپال میں UTF-8 استعمال کیا گیا ہے، جس میں بعض حروف ایک سے زیادہ شکلوں سے مل کر بنتے ہیں۔ ایسے ہی کسی حرف کی ایک شکل تو ڈیٹابیس میں محفوظ ہو جائے اور دوسری کسی وجہ سے ضائع ہو جائے تو کچھ براؤزرز اسے سوالیہ نشان جبکہ کچھ دوسرے اسے چوکور ڈبے کی صورت میں دکھاتے ہیں۔ ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب ڈیٹا بیس میں فیلڈ کی حد limit معین ہو اور ویب فارم کی مدد سے بھیجی جانے والی معلومات اسے مقررہ حد سے تجاوز کر جائیں۔

٫2 دوسری صورت میں ڈیٹابیس میں تو معلومات پوری محفوظ ہو جاتی ہیں مگر انہیں ویب صفحے پر ظاہر کرنے کے لئے متعلقہ صفحے کی ضرورت کے مطابق trim کر دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں بھی اگر ٹرِم trimہونے والی جگہ پر کوئی ایسا اردو حرف ہو جو ایک سے زیادہ شکلوں پر مشتمل ہو اور اس حرف کی ایک شکل ظاہر ہو جائے اور دوسری ٹرِم ہو جائے تو بھی سوالیہ نشان یا چوکور ڈبہ ظاہر ہو جاتا ہے۔

مثال کے لئے ملاحظہ کریں نبیل کی تحریریں، یہاں:

http://www.urduweb.org/mehfil/search.php?search_id=1180184581&start=45

موبی کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ میری دانست کے مطابق ان دونوں میں سے کوئی صورت تو نہیں ہوئی۔البتہ کوئی تیسری وجہ بھی ممکن ہے۔ اب نبیل سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں تاکہ قوم مستفید ہو سکے۔
 
Top