ابن انشا ساون بھادوں ساٹھ ہی دن ہیں، پھر وہ رت کی بات کہاں

عتیق منہاس

محفلین
ساون بھادوں ساٹھ ہی دن ہیں، پھر وہ رت کی بات کہاں
اپنے اشک مسلسل برسیں اپنی سی برسات کہاں

چاند نے کیا کیا منزل کرلی نکلا ، چمکا، ڈوب گیا
ہم جو آنکھ جھپک لیں سو لیں، اے دل ہم کو رات کہاں

پیت کا کاروبار بہت ہے، اب تو اوربھی پھیل چلا
اور جو کام جہاں کے دیکھیں فرصت دیں حالات کہاں

قیس کا نام سنا ہی ہو گا ہم سے بھی ملاقات کرو
عشق و جنوں کی منزل مشکل سب کی یہ اوقات کہاں
ابنِ انشاء
 

فرقان احمد

محفلین
چاند :moon:نے کیا کیا منزل کرلی نکلا ، چمکا، ڈوب گیا
ہم جو آنکھ جھپک لیں سو لیں، اے دل ہم کو رات کہاں
 
Top