سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات مکمل

زرقا مفتی

محفلین
x1197215_37336889.jpg.pagespeed.ic.BoeH9uNuhe.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-07-27&edition=LHR&id=1197215_37336889
 
زرقا مفتی

محفلین
x1197214_81631423.jpg.pagespeed.ic.etmouX5vj3.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-07-27&edition=LHR&id=1197214_81631423

کاروائی رات کو شروع ہوئی بے چارے نادم اعلی تو گھوڑے گدھے بیچ کر سو رہے تھے اُنہیں کچھ خبر نہ ہوئی رانا ثنا اللہ نے اُن کی دی ہوئی کُھلی چھوٹ کا ناجائز فائدہ اُٹھایا ۔ وہ تو بھلا ہو نجی ٹی وی (مبینہ طور پر جیو) جس نے اُنہیں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں اطلا ع دی اور وہ فورا ایکشن میں آئے ۔ مگر گولی چلنے کے بعد ۔ گولی چلانے کا حکم دینے کا مجاز کون تھا یہ روز حشر کو معلوم ہو جائے گا انشااللہ ۔
 
یعنی آپ نے مقدمے کی کاروائی روز حشر تک ملتوی کردی؟ :)
روز حشر تو سب کا حساب ہوگا اللہ تعالی عافیت عطا فرمائے۔
ہم انسانوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے۔
اس ٹریبیونل کے علاوہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی کام کر رہی ہے ، ممکن ہے وہ اصل بات ڈھونڈ کر لے آئے۔
 
سب کو معلوم ہے ذمہ دار کون ہے مگر عدالتیں اُس کا نام نہیں لیں گی رپورٹ اُسے بری کر دے گی ۔کیونکہ وہ بے چارہ لاعلم تھا۔ انصاف کسی کو نہیں ملے گا جبتک ذمہ دار کی حکومت رہے گی
 
سب کو معلوم ہے ذمہ دار کون ہے مگر عدالتیں اُس کا نام نہیں لیں گی رپورٹ اُسے بری کر دے گی ۔کیونکہ وہ بے چارہ لاعلم تھا۔ انصاف کسی کو نہیں ملے گا جبتک ذمہ دار کی حکومت رہے گی
یہ جو "سب" لوگ ہیں ان کی معلومات کا ذریعہ کیا ہے؟ نواز و شہباز دشمنی؟ دوسرے لفظوں میں محض بدگمانی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سانحہ ماڈل ٹاون کا بنیادی ذمہ دارشہباز شریف ہے ۔
میری ذاتی رائے، جو کہ غلط بھی ہو سکتی ہے، یہ ہے کہ قادری صاحب بھی ففٹی ففٹی ذمہ دار ہیں۔ اگر میڈیا کی اطلاعات کے مطابق انہوں نے واقعی ایسا کہا تھا کہ جان دے دینا، لیکن بیریئر نہ ہٹنے دینا، تو اس میں ان کی دانستہ غفلت ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے ایک عمارت کے تحفظ کے لئے اپنے اراکین کی جانیں ضائع کرائیں۔ اگر قادری صاحب خود اندر ہوتے تو شاید وہ جان دینے والی بات کرنے میں کسی حد تک بجا ہوتے
 
ذرا اس خبر پر بھی نظر ڈالئے۔
سانحہ ما ڈل ٹاﺅن :عوامی تحریک کے فائرنگ کرنیوالے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا گیا
16 جولائی 2014 (14:54)
news-1405504424-2038.JPG

لاہور(ما نیٹر نگ ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا نے کے ساتھ ساتھ برآمد ہونے والے اسلحے کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کے حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مختلف اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بہت سے اہم امور کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی جس کے مطابق ادارہ منہاج القراج سے ملنے والی دو کلاشنکوف سے بارہ راﺅنڈ فائر کیے گئے تھے جن کے خول میچ کر گئے ہیں۔ منہاج القرآن سے تحویل میں لیے جانے والے تین پسٹل کے ساتھ بھی خول میچ کر گئے۔ پسٹل سے فائر کیے جانے والی 34 گولیوں کے خول میچ ہوئے ہیں۔ ادارہ منہاج القران کی طرف سے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کا تحقیقاتی ٹیم نے سراغ تو لگا لیا ہے مگر ان کو ابھی تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ تحقیقات میں یہ بھی امر سامنے آیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ایلیٹ فورس طلب کرنے کا فیصلہ پولیس حکام نے گھبراہٹ میں کیا اور ایلیٹ فورس کی مظاہرین کو ہینڈل کرنے کی کوئی تربیت نہیںہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے، اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ فائرنگ کی ابتداء کس جانب سے ہوئی۔ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ ابھی تک کسی بھی فریق یا عوام میں سے کسی نے کوئی ایسی وڈیو نہیں شیئر کی جو یہ بتا سکے کہ فائرنگ کی ابتداء کہاں سے ہو رہی ہے۔ ویسے منہاج کی عمارت پر سرویلئنس کیمرے لگے ہوں گے۔ اس کی فٹیج اگر منہاج والے شیئر کر دیں تو اس سے بھی بات صاف ہو سکتی ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ جو "سب" لوگ ہیں ان کی معلومات کا ذریعہ کیا ہے؟ نواز و شہباز دشمنی؟ دوسرے لفظوں میں محض بدگمانی :)
اچھا تو یہ بتایئے آپ کی خوش گمانیاں کیا کہتی ہیں
اور یہ بھی بتا دیجئے کہ گولی چلانے کا حکم کون دے سکتا ہے اور کن حالات میں دے سکتا ہے ۔ ریاست کا داؤ پرکیا لگا تھا کہ نہتی عورتوں پر فائر کھولا گیا۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
دیکھئے، اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ فائرنگ کی ابتداء کس جانب سے ہوئی۔ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ ابھی تک کسی بھی فریق یا عوام میں سے کسی نے کوئی ایسی وڈیو نہیں شیئر کی جو یہ بتا سکے کہ فائرنگ کی ابتداء کہاں سے ہو رہی ہے۔ ویسے منہاج کی عمارت پر سرویلئنس کیمرے لگے ہوں گے۔ اس کی فٹیج اگر منہاج والے شیئر کر دیں تو اس سے بھی بات صاف ہو سکتی ہے
جیسے یہ جھوٹ بولا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک پولیس والا بھی مارا گیا ، یہ بھی اسی طرزکا جھوٹ ہے کہ فائرنگ کی گئی۔ تحقیق کیجیے یہ حکومت جھوٹوں کی نانی نکلے گی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میری ذاتی رائے میں قادری صاحب یا ادارہ منہاج القرآن بھی قصور وار ہیں اس حد تک کہ مردوں کے ہوتے ہوئے عورتوں کو دروازے پر کیوں کھڑا کیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ
کیا پولیس کے پاس آنسو گیس نہ تھی
زنانہ پولیس کہاں تھی؟
جلدی کس بات کی تھی زنانہ پولیس بلائی جاتی وہ لاٹھی چارج کرتی خواتین کو ہٹا دہتی ۔ جس طرح گمشدہ افراد کی رشتہ دار خواتین کو زنانہ پولیس نے ہٹایا گرفتار کیا
گولی کیوں چلائی گئی؟
مگر اُن خواتین اور نہتے لوگوں کا خون معاف نہیں کیا جا سکتا
 
قیصرانی

لائبریرین
جیسے یہ جھوٹ بولا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک پولیس والا بھی مارا گیا ، یہ بھی اسی طرزکا جھوٹ ہے کہ فائرنگ کی گئی۔ تحقیق کیجیے یہ حکومت جھوٹوں کی نانی نکلے گی۔
حکومت کے جھوٹے ہونے پر تو مجھے کبھی کوئی شک نہیں رہا۔ تاہم منہاج کی طرف سے بھی کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ ہو جاتا تو بہتر تھا
 
الف نظامی

لائبریرین
پولیس بیریر ہٹانے آئی تھی جس کو لگانے کا پولیس نے خود کہا تھا اور کورٹ کے احکامات بھی تھے۔
اب پولیس نے
1- بیریر ہٹا دئیے
تو
2۔ اب گھر کے اندر گھسنے کا کیا جواز ہے؟، "ادارہ ٹیک اور کرو "
کس قانون کے تحت
 
قیصرانی

لائبریرین
پولیس بیریر ہٹانے آئی تھی جس کو لگانے کا پولیس نے خود کہا تھا اور کورٹ کے احکامات بھی تھے۔
1- بیریر ہٹا دئیے
2۔ اب گھر کے اندر گھسنے کا کیا جواز ہے؟ "ادارہ ٹیک اور کرو "
کورٹ کے احکامات کب کے تھے؟ اور قادری صاحب کینیڈا کب منتقل ہوئے؟ مجھے یہ شبہ ہو رہا ہے کہ کورٹ کے احکامات شاید قادری صاحب کی حفاظت کے لئے تھے، نہ کہ عمارت کی
 
الف نظامی

لائبریرین
کورٹ کے احکامات کب کے تھے؟ اور قادری صاحب کینیڈا کب منتقل ہوئے؟ مجھے یہ شبہ ہو رہا ہے کہ کورٹ کے احکامات شاید قادری صاحب کی حفاظت کے لئے تھے، نہ کہ عمارت کی
آپ خود تلاش کر لیجیے۔ محض مفروضوں کا جواب دے کر مجھےوقت ضائع نہیں کرنا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قادری صاحب 2005 میں کینیڈا منتقل ہوئے تھے شاید، مہینہ کنفرم نہیں ہو رہا۔ اگر کسی دوست کو علم ہو تو بتا دیجئے۔ بیریئر لگانے کا حکم عدالت نے کس تاریخ کو دیا، یہ بھی کسی دوست کو علم ہو تو بتا دیجئے
 
Top