سام سنگ گلیکسی S7 کب ریلیز ہوگا ؟

arifkarim

معطل
سام سنگ گلیکسی S7 کب ریلیز ہوگا پتاچل گیا

نیویارک: سام سنگ نے اپنے نئے آنے والے فون گلیکسی S7کے بارے میں ابھی کوئی اشارہ بھی نہیں دیا تھا مگر ٹیکنالوجی حلقوں میں لیک ہونے والی کچھ معلومات کی وجہ سے اس نئے سمارٹ فون کے بارے میں اہم ترین معلومات منظر عام پر آگئی ہیں.

کیریئر سروس چائنا موبائل سے لیک ہونے والی معلومات کے مطابق سام سنگ کا نیا سمارٹ فون منظر عام پر آنے ہی والا ہے اور اس کی قیمت 463ڈالر (تقریباً 46ہزار 3سو پاکستانی روپے) متوقع ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی S7 ،اس سیریز کے تمام فونز میں سے سستا ترین ہوگا۔ کمپنی کو اپنے گزشتہ سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے لہٰذا یہ انکشاف درست دکھائی دیتا ہے کہ نئے فون کی قیمت غیرمتوقع حد تک کم ہوگی۔

وہ موبائل فون جو آپ کو مہینے میں صرف 2 دفعہ چارج کرنا پڑے گا، قیمت بھی ناقابل یقین حد تک کم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم قیمت کے سبب سام سنگ کے نئے فون میں استعمال کیا جانے والا ہارڈویئر بھی قدے کم کوالٹی کا ہوسکتا ہے۔ فون کی فروخت کا آغاز مارچ 2016ءسے متوقع ہے
ماخذ
 

نور وجدان

لائبریرین
تصویر دیکھتے ہی دل کیا کہ موبائل یہیں سے نکال لوں ۔ کیا موبائل ہے @ سلیک اسٹائل ہے عمدہ عمدہ ۔۔پر کاش کہ لے سکتی :(
 
سرینا ہوٹل میں روز کے کھابے تصویر کا دوسرا رخ تھا۔ شاید دنیا کا پہلا اور آخری انقلاب تھا جو ریستورانٹس میں بیٹھ کر لانے کی کوشش کی گئی :)
لوگوں کی سوچ تو پتا نہیں گھاس چرنے جاتی ہے انتخابات کے دونوں میں کیسے کیسے حکمرانوں کا انتخاب کر لیتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
وہ موبائل فون جو آپ کو مہینے میں صرف 2 دفعہ چارج کرنا پڑے گا۔
ہاہاہاہا 15 دن تک ایک چارج کافی ہو گا۔ ان افواہیں اڑانےو الوں کا بیڑا غرق۔ میرے خیال میں ابھی اگلے تین سال تک تو ایسی بیٹری کسی فلیگ شپ میں نہیں آنےو الی۔
 

فاتح

لائبریرین
اس کی قیمت 463ڈالر (تقریباً 46ہزار 3سو پاکستانی روپے) متوقع ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی S7 ،اس سیریز کے تمام فونز میں سے سستا ترین ہوگا۔ کمپنی کو اپنے گزشتہ سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے لہٰذا یہ انکشاف درست دکھائی دیتا ہے کہ نئے فون کی قیمت غیرمتوقع حد تک کم ہوگی۔
ایک اور لطیفہ۔۔۔۔ قیمت کم بھی ہوئی تو اس مضحکہ خیز "متوقع" فگر کے تو آس پاس تک نہیں ہو سکتی۔
 

فاتح

لائبریرین
پہلے تو وائی فائی چارجرز بھی خام خیالی ہی تھے
اگر آپ واقعی "وائی فائی" چارجنگ کی بات کر رہی ہیں تو وہ اب بھی نا پختہ یا خام خیال ہی ہے۔ شاید آپ "انڈکٹو" چارجنگ اور "وائی فائی" چارجنگ کو ایک ہی چیز سمجھ رہی ہیں۔
 
ٹیبل سٹوری ہی لگ رہی ہے۔ عموماً کسی بھی فلیگ شپ کے لانچ سے پہلے آتی رہتی ہیں اور جی ایس ایم ایرینا جیسی ویب سائٹس بھی محفوظ نہیں رہتیں۔
سام سنگ والے کمپنی بند کر دیں گے اتنا سستا فلیگ شپ لانچ نہیں کریں گے۔
 
اگر آپ واقعی "وائی فائی" چارجنگ کی بات کر رہی ہیں تو وہ اب بھی نا پختہ یا خام خیال ہی ہے۔ شاید آپ "انڈکٹو" چارجنگ اور "وائی فائی" چارجنگ کو ایک ہی چیز سمجھ رہی ہیں۔
یہ بات بھی ٹھیک ہے اتنی پاورفل نہیں ہے چارجنگ ہوتی ہے:)
 

فاتح

لائبریرین
Samsung-Galaxy-S7.jpg

اب اس کروڈ ڈیزائن کی بات کریں تو یہ ایک ناکام ڈیزائن ہے۔ سام سنگ گلیکسی راؤنڈ کی صورت میں ایک ناکام تجربہ کر چکا ہے۔

ایل جی فلیکس کی بکنے کی وجہ اور سب سے بڑی خوبی بھی اس کی کروڈ سکرین نہیں بلکہ سیلف ہیلنگ فیچر تھا۔
lg-g-flex-new1.jpg
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
یہ بات بھی ٹھیک ہے اتنی پاورفل نہیں ہے چارجنگ ہوتی ہے:)
آپ اب بھی نہیں سمجھیں۔ انڈکٹو چارجنگ inductive charging کو پیار سے وائر لیس چارجنگ بھی کہہ دیا جاتا ہے اور سام سنگ یا دیگر پراڈکٹس نے اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے چارجنگ فیچر شامل کیا ہے۔
"وائی فائی" چیزے دیگر است۔ وائی فائی دراصل IEEE 802.11 سٹینڈرڈ کے وائرلیس لوکل ایریا نیٹ ورک سٹینڈرڈ کو کہا جاتا ہے۔ وائی فائی کے ذریعے چارجنگ کے کانسیپٹ پر کام ضرور ہو رہا ہے لیکن ابھی اس کی کوئی سنجیدہ پراڈکٹ میسر نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
Top