سال 2017 کا سب سے بڑا واقعہ کیا رہا ؟

پاکستان کا سال 2017 کا سب سے بڑا واقعہ کیا رہا؟

  • پاکستان کا چیمپئن ٹرافی جیتنا؟

    Votes: 4 30.8%
  • نواز شریف کی تا حیات نا اہلی؟

    Votes: 6 46.2%
  • اسلام آباد ، فیض آباد چوک کا دھرنا؟

    Votes: 1 7.7%
  • کوئی اور واقعہ( تبصرے میں بتائیے)

    Votes: 1 7.7%
  • الطاف حسین کا سیاسی پردے سے غائب ہونا؟

    Votes: 1 7.7%
  • مردم شماری?

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    13
آپ کے رائے شماری کے لیے متعین واقعات یقینا اپنی نوعیت میں بڑے ہیں لیکن کم و بیش دس سال کے بعد لوڈ شیڈنگ کی عفریت اور پندرہ سال سے جاری دہشت گردی جیسی لعنت پر پر اسی فیصد سے زائد حد تک قابو پا لینا اس سال کے دو بڑے واقعات سمجھتا ہوں۔
 
انہیں تو دس سال میں ہونے والے بڑے واقعات میں بھی شمار کیا جا سکتا ہے، مگر یہ کئی سال سے چلنے والے تسلسل کا نتیجہ رہا، میں نے جو اوپر واقعات کا تذکرہ کیا ہے وہ اسی سال میں اچانک رونما ہوئے۔
 
بلاشبہ نااہل شریف اور نااہل ترین کی تاحیات نا اہلی سال 2017 کا اہم ترین پاکستانی واقعہ ہے۔ اسکے بعد چیمپئن ٹرافی وغیرہ۔
 
تا حیات نااہلی کے بعد واپس آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں
لیکن دوسرے نااہل افراد بھی اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کسی ایک فرد یا دو افراد کا نا اہل ہونا، مثبت ضرور مگر اتنا بڑا واقعہ نہیں، جب تک نظام میں تبدیلی نظر نہ آئے، یہ وہی پرانی کہانی ہے۔ :)
 
لیکن دوسرے نااہل افراد بھی اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کسی ایک فرد یا دو افراد کا نا اہل ہونا، مثبت ضرور مگر اتنا بڑا واقعہ نہیں، جب تک نظام میں تبدیلی نظر نہ آئے، یہ وہی پرانی کہانی ہے۔ :)
یہ تو شروعات ہیں۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ اب ہر حکمران کو اپنی اہلیت کا سرٹیفکیٹ لیکر ہی اقتدار میں آنا ہوگا۔
 
ہادیہ

محفلین
پتہ نہیں کیسا سال تھا۔۔ بہت سےاپنےبچھڑ گئے۔۔۔ اپنوں کے بچھڑنے کے بعد یہ یاد ہی نہیں رہتا اس کے علاوہ بڑا سانحہ،واقعہ کیا ہوسکتا یا ہوگاااا ۔۔۔۔ خیر یہ بھی سیاست کے حوالے تھریڈ ہے تو مجھے دلچسپی نہیں سیاست میں ۔۔ اس لیے ووٹ نہیں دیا کوئی بھی۔۔
 
ہادیہ

محفلین
یہاں تو ہر دوسرے دن کوئی نا کوئی ممبر چلے جاتے ہیں چھوڑ کر۔۔ خیر ہم تو عام سے ممبر ہیں۔۔ ہمارے نا ہونے سے محفل کو خاص فرق نہیں پڑے گا۔۔ مگر۔۔۔ جنہوں نے اس محفل کی واقعی خدمت کی ہے ۔۔اور چلے گئے۔۔ ان سب اچھے ممبرز کے لیے دعا۔۔ لیکن گلہ ہے سب سے۔۔ سب کو جانے کے لیے کیااااا 2017 کا سال ہی ملا تھا۔۔۔ چلیں مرضی سب کی۔۔ خوش رہیں آباد رہیں۔۔ سب۔۔:)
 
وی سی ایچ

اور جن کو باہر کر دیا گیا بلا وجہ وہ بھی تو انسان تھے؟
 
ہادیہ

محفلین
سمجھ سے باہر ہے آپ کی بات۔۔ یہ کوئی واقعہ نہیں۔ اکمل صاحب واپس آگئے ہیں۔۔ پھر ان کے علاوہ بھی بہت سے ممبر گئے ہیں۔۔
 
Top