سالگرہ کے پیغامات (Birthday Wishes) پوسٹ کریں

عین لام میم

محفلین
حاضرین یہ موضوع شروع کرنے کی اصل وجہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کے لیے تہنیتی پیغام کا حصول ہے۔ ۔ ۔
اس سلسلے میں آپ کی مدد درکار ہے۔ ۔ ۔
مہربانی فرما کر اچھی سی شاعری (غزل/نظم) پوسٹ کر دیں۔ ۔
عین نوازش ہو گی۔
منتظر
 

ماوراء

محفلین
ع ل م۔۔۔ تلاش کریں تو سب مل جاتا ہے۔ اب آپ کے دوست کی سالگرہ ہے اور دوسرے ان کے لیے نظم ڈھونڈ کر دیں یہ تو کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
خیر۔۔۔ایک نظم میں نے ڈھونڈی ہے۔ معلوم نہیں آپ کو پسند آئے کہ نہیں۔

اٹھا کے ہاتھ خدا سے بس مانگی ہے یہی دعا
نصیب ہوں خوشیاں تمہیں، تم خوش رہو سدا

مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں‌ آئیں
حسین پریاں تیرے سپنوں میں آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
ملے تو ہر لمحہ اچھی قسمت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں ‌تیرے چار سُو گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
جنت تیری اگلی رہائش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں‌ سے بھرا ہو

یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
کبھی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب تمہارے
خلوص، پیار بھری دوستی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں‌مُبتلا نہ کرے

یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے

تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے

کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے
اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے
مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
اِتنا مہربان خُدا ہو جائے!!!

تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری۔۔۔۔۔۔۔
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے ۔۔۔۔۔۔!!!!!

رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے

حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

جو خوشی تمہارے قریب ہو
وہ سدا تمہیں نصیب ہو
تجھے وہ خلوص ملے کہ
جو تیری زندگی پہ محیط ہو
جو خیال دل میں اسیر ہو
اور دعا میں بھی تاثیر ہو
تجھے وہ جہان ملے
جدھر غموں کا نہ گزر ہو
جدھر روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کو خبر نہ ہو
 

عین لام میم

محفلین
بہت بہت شکریہ ماورا جی!

اصل میں میرے sessional examz ہو رہے ہیں اور ایسے میں ڈھونڈنا تھوڑا مشکل تھا۔ ۔ ۔ خیر میں اب نوٹ کر لوں گا اسے آئیندہ استعمال کے لیے۔ ۔
ایک بار پھر شکریہ۔ ۔
 

shahzadamir291

محفلین
تمہاری سالگرہ پر​
یہ چاند اور یہ ابرِ رواں گذرتا رہے​
جمالِ شام تہہ آسماں گزرتا رہے​
بھرا رہے تری خوشبو سے تیرا صحنِ چمن​
بس ایک موسمِ عنبر فشاں گزرتا رہے​
سماعتیں ترے لہجے سے پھول چنتی رہی​
ںدلوں کے ساز پہ تو نغمہ خواں گزرتا رہے​
خدا کرے تری آنکھیں ہمیشہ ہنستی رہیں​
دیارِ وقت سے تو شادماں گزرتا رہے​
میں تجھ کو دیکھ نہ پاؤں تو کچھ ملال نہیں​
کہیں بھی ہو' تو ستارہ نشاں گزرتا رہے​
میں مانگتی ہوں تری زندگی قیامت تک​
ہوا کی طرح سے تو جاوداں گزرتا رہے​
مرا ستارہ کہیں ٹوٹ کر بکھر جائے​
فلک سے تیرا خطِ کہکشاں گزرتا رہے​
میں تیری چھاؤں میں کچھ دیر بیٹھ لوں​
اور پھرتمام راستہ بے سائباں گزرتا رہے​
یہ آگ مجھ کو ہمیشہ کئے رہے روشن​
مرے وجود سے تو شعلہ ساں گزرتا رہے​
میں تجھ کو دیکھ سکوں آخری بصارت تک​
نظر کے سامنے بس اک سماں گزرتا رہے​
ہمارا نام کہیں تو لکھا ہوا ہوگا​
مہ ونجوم سے یہ خاکداں گزرتا رہے​
میں تیرا ساتھ نہ دے پاؤں پھر بھی تیرا سفر​
گلاب و خواب کے ہی درمیاں گزرتا رہے​
میں تیرے سینے پہ سر رکھ کے وقت بھول گئی​
خیالِ تیزئ عمرِ رواں گزرتا رہے​

شاعرہ : پروین شاکر - کفِ آئینہ​
 
تیرے اس جنم دن پر
سوچ کا ہر ایک منظر
ہے بہت ہی جاں پرور
کتنی اچھی لگتی ہیں
ساعتیں جنم دن کی
سب کے ساتھ خوش رہنا
چھوٹی چھوٹی باتوں پر
کھلکھلا کے ہنس دینا
ان حسین لمحوں میں
آرزو ہے یہ میری
یوں نہ چپ رہا جائے
پاس جا کے دھیرے سے
سر کو رکھ کے کاندھے پہ
کیوں نہ یہ کہا جائے
خوشیاں سب مبارک ہوں
آپ کو اس جنم دن کی
آپ کے لئے یہ حسین دن
بے شمار خوشیاں لائے
اور آپ کی زندگی میں
کوئی بھی دکھ نہ آئے
سالگرہ مبارک
 

مخلص انسان

محفلین
وقت دعا میں دل سے ایک دعا کروں
میں رب کائنات سے یہ التجا کروں
توں خوش رہے ، توں شاد رہے
تیرے دل کا آنگن آباد رہے
توں ہر پل یوں ہی ہنسا کرے
توں پھولوں کی مانند کھلا کرے
تیری زندگی میں کوئی غم نہ ہو
تیری آنکھ کبھی پرنم نہ ہو
تجھے کسی سے کوئی گلہ نہ ہو
کوئی دکھ تجھے ملا نہ ہو
تیری رد کبھی دعا نہ ہو
تیرے لب پہ کوئی آہ نہ ہو
تجھے بن مانگے وہ عطا کرے
تیری معاف ہر ایک خطا کرے
 

محمد وارث

لائبریرین
اس موضوع پر خلد آشیانی فردوس مکانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ قبلہ و کعبہ مرزا اسد اللہ خان غالب نے ایک ہی شعر لکھ کر قلم توڑ دیا ہے۔ :)

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
 
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو!!
نامعلوم
پریمؔ اس یگ کی سالگرہ پر اور بھلا کیا تحفہ دیتے
چاند کی دل کش دھرتی سے بھی ہم نے ڈھونڈھ نکالے پتھر !!
پریم واربرٹنی
 

محمد خان

محفلین
سالگرہ کی شام مبارک۔۔۔
شام کے لب پر۔۔۔۔
میری یاد____!
مچلتئ رہنے دینا۔۔۔

اپنے حصے کی سب شمعیں۔۔۔
گُل کر دینا__لیکن۔۔۔
میرے نام کی آدھی شمعیں
جلتی رہنے دینا۔۔۔

شاعر:: محسن نقوی۔۔۔
 
Top