تیسری سالگرہ سالگرہ کی توسیع: جشن اب 20 جولائی تک!

احباب کی جشن سالگرہ کے تئیں بڑھتی دلچسپی اور محفل کی رونق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایام جشن 14 کے بجائے بڑھا کر 20 دن کر دیے جائیں۔ اور آئندہ سالوں میں انشاء اللہ اسے پورے ماہ جاری رکھا جائے گا۔

ایسا پایا گیا ہے کہ اکثر احباب کو یہ شکایت رہی ہے مجھے علم ہی نہ ہوا اور فلاں دن آ کر گزر بھی گیا۔ اس طرح مخصوص ایام تشنہ رہ جاتے ہیں اور اپنے متوقع عروج تک نہیں پہونچ پاتے۔

فی الحال میں بچ رہے ایام کا لائحہء عمل لکھ دوں۔


سافٹوئیر نمائش و تبصرہ: 11 تا 13 جولائی

ڈیویلپمینٹ/ڈیزائن ٹیوٹوریل: 14 تا 17 جولائی

جشن محفل ریویو : 18 تا 20 جولائی


احباب اس دوران دوسری مصروفیات جاری رکھ سکتے ہیں پر کوشش کریں کہ دن کی مناسب سے موزوں انصاف ہو سکے۔

مزید تفصیلات جلد ہی!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ اس سے ہمیں کچھ سہولت ہو جائے گی۔ کچھ وقت فورم کی رفتار کے مسئلے کی وجہ سے بھی ضائع ہو گیا تھا۔ اس لیے سالگرہ کی تقریبات کو ایکسٹینڈ کر دیا گیا ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

:):)
:):)

:) زبردست جشن کے دن بڑھ رہے ہیں بس جشن کے دن بڑھ رہے ہیں تو پھر مکمل ماہ اسی سال سے ہی ہو جائے ناں۔ لائبریری ہفتہ تو بالکل کچھ بھی نہیں ہوسکا :( :( سب تیاری ویسے ہی رہ گئی :( اور بیس جولائی تک ان سب آنے والے دنوں میں میں آنلائن بھی نہیں ہوں گی :( اور میری واپسی بائیس تک ہوگی ۔

سعود بھائی پھر سے ترتیب دے دیں پلیز ، جشن ریویو کو 18 کی بجائے 30 اور 31 کر دیں اور باقی دنوں کو دوسرے عنوانات سے انگیج کریں جس جس دن کو منانے میں کمی رہی ہے اور صحیح طرح نہیں منا سکے :( ۔ ۔ ۔ میری تیاریاں :( :( ۔ ۔ ۔ دو سوٹ تو میں صرف ایوارڈ والے دن پہننے ہیں ، ایک سوٹ سارہ نے بھیجا ہے وہ بھی پہننا ہے ، آٹھ ڈریسز لائبریری ہفتہ کے الگ ہیں سب ۔ ۔ ۔اور ۔ ۔ ۔ میری تو ساری تیاری رہ جانی ہے :( :( :( :(

 

نبیل

تکنیکی معاون
خیریت تو ہے شگفتہ بہن، یہ ویٹو کس وجہ سے کیا جا رہا ہے؟
اگر لائبریری کے حوالے سے کچھ خاص کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اپنی سہولت کے مطابق دن مقرر کر لیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

نبیل بھائی ، مجھے جولائی کے پہلے ہفتہ میں لاہور جانا تھا میں لائبریری اور جشن کی وجہ سے ضد کر کے جانے کی تاریخ ایک ہفتہ سے زائد آگے کروائی سب کی گھر میں صلواتیں بھی سننا پڑیں :) :( :( لیکن یہ سب دن ایسے ہی گزر گئے ہیں اور اب آنے والے ان سب دنوں میں میں آنلائن بھی نہیں آ سکوں گی اگر اچھا انٹرنیٹ وہاں ملا تو کوشش کروں گی آنلائن ہونے کی ، ابھی کچھ نہیں معلوم :( لائبریری کے لیے جو پلان کیا بس وہی کرنے کو دل تھا اب وہاں سے واپس آ کے ہی شریک ہو سکتی ہوں۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، آپ فکر نہ کریں۔ آپ پہلے لاہور ہو آئیں، اس کے بعد لائبریری کے حوالے سے آپ جو تقریب چاہیں منعقد کر سکتی ہیں۔ :)
 
شگفتہ اپیا سلام مسنون!

اگر آپ کے آنے جانے کا پروگرام متعین ہے اور آپ اس ماہ کے آخری 10 دن لائبریری کو وقت دے سکتی ہیں تو ہم آپ کے لئے پروگرام پھر سے ترتیب دے سکتے ہیں۔ اور آپ کو مزید جوڑے بھی دلا سکتے ہیں۔ :)

لیکن اس سے بہتر طریقہ یہ ہوگا جس کی طرف نبیل بھائی اشارہ کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں لائبریری کا عشرہ، شعر و سخن کا عشرہ سافٹوئیر کا عشرہ وغیرہ ریگولر طور پر مناتے رہیں گے (سالگرہ کے علاوہ بھی)۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ جشن سالگرہ کے اختتام کو کم از کم اس سال مزید التوا میں نہ ڈالا جائے۔

ویسے یہ میری صلاح ہے اگر آپ بہتر سمجھتی ہیں تو بتائیں اس طرح سے پروگرام کو پھر سے ترتیب دے لیا جائے۔

والسلام!
 

تیشہ

محفلین
:eek:

مجھے تو بہت بورنگ لگتا ہے کؤئی اتنا اتنا لمبا پروگرام ، چلے تو :(
خیر ، آپ سب انجوائے کریں ،


3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
Top