سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

نیرنگ خیال

لائبریرین
اردو محفل کی سالگرہ آنے کو ہے۔ ویسے تو میں نے کبھی بھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ لیکن اس بار ہے۔ :)
تو کیا خیال ہے۔ نثر نگاری کے حوالے سے بھی کچھ ہوجائے۔
آپ احباب کی تجاویز اس ضمن میں درکار ہیں۔

تحاریر زیادہ لمبی نہ ہوں۔ بلکہ اگر احباب کہیں تو ایک حد مقرر کر لی جائے۔
موضوع کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
باقی آپ لوگ بھی اس میں اضافہ فرمائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ ایسا ممکن ہے یا نہیں۔

میں اسی مراسلے میں تدوین کر کے یہاں آراء جمع کرتا جاؤں گا۔ تاکہ اگلے صفحات پر ڈھونڈنی نہ پڑیں۔

محترم محمداحمد بھائی کی رائے: "صنف کی تحصیص ہونی چاہیے۔"
محترم محمد خلیل الرحمن کی رائے: "ہمارے خیال میں نثر میں مزید تخصیص نہ ہو۔ اوریجنل تحریر ہونی چاہیے جو خاص طور پر محفل کی سالگرہ کے موقعے پر لکھی گئی ہو ( موضوع کا سالگرہ سے متعلق ہونا ضروری نہیں)"
محترم عبدالرحمن کی رائے: "معاشرتی تحریروں کو خصوصاً جگہ ملنی چاہیے"
محترم فصیح احمد کی رائے: "تخصیص صنف نہیں ہونی چاہیے۔ مزید تحاریر اپنے زمروں میں ہوں۔ اور اصل دھاگے میں صرف ان کے ربط ہوں۔ "
محترم لئیق احمد صاحب کی رائے: " محفل کے محفلین پر اثرات کے حوالے سے تحاریر"
محترم ساقی صاحب کی رائے: "موضوع کی قید نہیں ہونی چاہیے۔ "
محترم اسامہ سرسری کی رائے: "مزاح کی تخصیص ہوجائے تو بہتر ہے۔"
محترم یعقوب آسی صاحب کی رائے: "تحریر خود ادب پارہ ہونی چاہیے۔ تازہ کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔"
محترمہ نور سعدیہ شیخ کی رائے: "افسانہ ہونا چاہیے"
محترم سید ذیشان کی رائے: "دل جلانے کو نثری نظم ہونی چاہیے :p"
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
اردو محفل کی سالگرہ آنے کو ہے۔ ویسے تو میں نے کبھی بھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ لیکن اس بار ہے۔ :)
تو کیا خیال ہے۔ نثر نگاری کے حوالے سے بھی کچھ ہوجائے۔
آپ احباب کی تجاویز اس ضمن میں درکار ہیں۔

تحاریر زیادہ لمبی نہ ہوں۔ بلکہ اگر احباب کہیں تو ایک حد مقرر کر لی جائے۔
موضوع کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
باقی آپ لوگ بھی اس میں اضافہ فرمائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ ایسا ممکن ہے یا نہیں۔
اچھی تحاریر پڑھنے کا مجھے بھی تھوڑا شوق ہے ۔ مل جائے تو واہ واہ
 
محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل کی سالگرہ آنے کو ہے۔ ویسے تو میں نے کبھی بھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ لیکن اس بار ہے۔ :)
تو کیا خیال ہے۔ نثر نگاری کے حوالے سے بھی کچھ ہوجائے۔
آپ احباب کی تجاویز اس ضمن میں درکار ہیں۔

تحاریر زیادہ لمبی نہ ہوں۔ بلکہ اگر احباب کہیں تو ایک حد مقرر کر لی جائے۔
موضوع کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
باقی آپ لوگ بھی اس میں اضافہ فرمائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ ایسا ممکن ہے یا نہیں۔

یعنی تحریر کسی بھی قسم کی ہو؟

یا کوئی قید ہے۔

میرا خیال ہے کہ کسی حد تک صنف کی تخصیص ہو جائے تو اچھا رہے گا۔ ورنہ کہانی، افسانہ، ناول، سوانح حیات، سفرنامہ، انشائیہ، کالم، وغیرہ سب ایک ساتھ جمع ہو گئے تو کچھ سمجھ نہیں آئے گا۔
 
تجاویز لیتے ہیں۔ کہ احباب کیا فرماتے ہیں۔ اگر کچھ احباب حصہ لینے پر رضامند ہوجائیں تو صنف کی تخصیص بھی کچھ دوری پر نہیں۔
 
ہمارے خیال میں نثر میں مزید تخصیص نہ ہو۔ اوریجنل تحریر ہونی چاہیے جو خاص طور پر محفل کی سالگرہ کے موقعے پر لکھی گئی ہو ( موضوع کا سالگرہ سے متعلق ہونا ضروری نہیں)۔ کیا خیال ہے؟
 
عبد الرحمن

لائبریرین
معاشرتی تحریروں کو خصوصا جگہ دی جانی چاہیے۔ (میری رائے میں)

بندہ بلا معاوضہ خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہے۔:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top