مبارکباد سالگرہ مبارک

عمراعظم

محفلین
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن ہم محفل کے باغ میں مٹر گشت کو نکلےتوکیا دیکھتے ہیں کہ باغ کے ایک کونے میں دو خواتین ایک بنچ پر بیٹھی بے حد سنجیدہ گفتگو میں مصروف ہیں۔ہماری چشمِ تصور کی داد دیجیئے کہ ہم نے دونوں کو ہی پہچان لیا۔دونوں ہی محفل کی بڑی معروف و ہر دلعزیز ہستیاں ہیں۔یعنی ہماری بہت پیاری بہن مہ جبین اور بیٹی جیہ ۔ ان کی گفتگو سے جو بات ہمیں معلوم ہوئی وہی اس دھاگے کی تحریک بنی۔یعنی جیہ نے مہ جبین بہن کو بتایا کہ وہ 14-اگست کو ۔۔۔ سال کی ہو جائیں گی۔جی جی ہمیں معلوم ہے کہ جیہ کتنے سال کی ہو جائیں گی، لیکن خواتین کی اصل عمر بتانا اُن کے حقوق میں تصرف تصور نہ کیا جائے اس لیئے ہم بھی احتیاط سے کام لیں گے۔
اب جب ہم نے غور کیا تو یہ حقیقت ہم پر آشکار ہوئی کہ یہ تو بہت اہم تاریخ ہے۔پاکستان بھی تو اسی تاریخ کو پیدا ہوا تھا۔یقین جانیئے جیہ کی دانشمندی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔محترمہ عید والے دن بھی تو پیدا ہو سکتی تھیں لیکن جیہ نے سوچا ہو گا کہ 14-اگست زیادہ مناسب رہے گا کہ اس دن کی خوشی عید کی خوشی سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔نیز یہ کہ شاندار چراغاں اور ہر سال پاکستان کے ساتھ 21- توپوں کی سلامی کی بھی حقدار ٹھریں گی۔
جیہ بیٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ غم کی گھٹائیں ہمیشہ آپ سے دور رہیں اور ہم سب کی دعائیں سایہ فگن بن کر آپ کی حفاظت کریں۔آمین
 
زبیر مرزا

محفلین
میں ابھی سوچ رہا تھا اس ماہ کن محفلین کی سالگرہ ہے تو نیرنگ خیال کا ہی ذہن میں آیا :) اب یہ نہیں معلوم تھا کہ ایک اور ہردلعزیزمحفلین کی آج ہی سالگرہ ہے
جیہ بی بی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالٰی آپ کو بے شمارخوشیاں اورراحتیں عطا فرمائے

FTD-BDB.jpg
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
بہت عمدہ سر عمراعظم :)
جیہ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ ۔ :) بہت سی نیک تمنائیں :)
زبیر مرزا بھائی اگست میں اک دو سالگرہ اور بھی ہیں۔۔۔ :) ویسے آپ کو میری سالگرہ یاد ہے۔۔۔ زبردست :)
ہاں میاں ابھی تک تو یاد ہے لیکن بُڑھاپے میں تم جانو یاداشت کا کیا بھروسہ انیس کی مئی میں سالگرہ تھی بھول گیا :(
 
الف عین

لائبریرین
یہ دھاگا کھولنے میں عمر اعظم بازی لے گئے جب کہ میں نے سوچ رکھا تھا۔
جوجو کو بہت مبارک ہو، اللہ جوجو اور گبین بیٹے کو ہمیشہ خوشیوں سے ہم کنار رکھے ار دونوں جہانوں کی ساری نعمتوں سے نوازے۔ آمین
جویریہ تو میرے لئے جوجو ہی ہے، ٹیگ کرنے میں مجبوراً جیہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں میاں ابھی تک تو یاد ہے لیکن بُڑھاپے میں تم جانو یاداشت کا کیا بھروسہ انیس کی مئی میں سالگرہ تھی بھول گیا :(
انیس الرحمن بھائی کی سالگرہ بھولنا کارِ ثواب ہے۔۔۔ بڑھاپے کی تو خیر ہے۔۔۔ لیکن جو قصہ عاشقاں عید کے تیسرے دن کا بیاں ہے۔۔۔۔ یاد ہے یا وہ پری رخ بھی بھول گئے۔۔۔۔ ;)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سالگرہ بہت مبارکو ہو جیہ آپی ٌ :) اللہ سائیں آپ کی تمام نیک خواہشات کو پورا کریں اور آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں ۔ آمین ۔
اب ذرا کچھ کیک کا انتظام کرئیے تاکہ میں بھی اپنے جیب ہلکی کرنے کا حوصلہ پیدا کر سکوں :tongue:
 
جیہ

لائبریرین
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن ہم محفل کے باغ میں مٹر گشت کو نکلےتوکیا دیکھتے ہیں کہ باغ کے ایک کونے میں دو خواتین ایک بنچ پر بیٹھی بے حد سنجیدہ گفتگو میں مصروف ہیں۔ہماری چشمِ تصور کی داد دیجیئے کہ ہم نے دونوں کو ہی پہچان لیا۔دونوں ہی محفل کی بڑی معروف و ہر دلعزیز ہستیاں ہیں۔یعنی ہماری بہت پیاری بہن مہ جبین اور بیٹی جیہ ۔ ان کی گفتگو سے جو بات ہمیں معلوم ہوئی وہی اس دھاگے کی تحریک بنی۔یعنی جیہ نے مہ جبین بہن کو بتایا کہ وہ 14-اگست کو ۔۔۔ سال کی ہو جائیں گی۔جی جی ہمیں معلوم ہے کہ جیہ کتنے سال کی ہو جائیں گی، لیکن خواتین کی اصل عمر بتانا اُن کے حقوق میں تصرف تصور نہ کیا جائے اس لیئے ہم بھی احتیاط سے کام لیں گے۔
اب جب ہم نے غور کیا تو یہ حقیقت ہم پر آشکار ہوئی کہ یہ تو بہت اہم تاریخ ہے۔پاکستان بھی تو اسی تاریخ کو پیدا ہوا تھا۔یقین جانیئے جیہ کی دانشمندی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔محترمہ عید والے دن بھی تو پیدا ہو سکتی تھیں لیکن جیہ نے سوچا ہو گا کہ 14-اگست زیادہ مناسب رہے گا کہ اس دن کی خوشی عید کی خوشی سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔نیز یہ کہ شاندار چراغاں اور ہر سال پاکستان کے ساتھ 21- توپوں کی سلامی کی بھی حقدار ٹھریں گی۔
جیہ بیٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ غم کی گھٹائیں ہمیشہ آپ سے دور رہیں اور ہم سب کی دعائیں سایہ فگن بن کر آپ کی حفاظت کریں۔آمین
صد احترام صد تشکر عمر اعظم انکل۔ چونکہ آپ نے مجھے بیٹی کہا ہے تو میں آپ کو انکل کہنے میں حق بجانب ہوں۔ اللہ آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔ آمین
 
جیہ

لائبریرین
میں ابھی سوچ رہا تھا اس ماہ کن محفلین کی سالگرہ ہے تو نیرنگ خیال کا ہی ذہن میں آیا :) اب یہ نہیں معلوم تھا کہ ایک اور ہردلعزیزمحفلین کی آج ہی سالگرہ ہے
جیہ بی بی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالٰی آپ کو بے شمارخوشیاں اورراحتیں عطا فرمائے

FTD-BDB.jpg
بہت بہت شکریہ مبارک باد اور پھولوں کے لئے
 
جیہ

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
یہ دھاگا کھولنے میں عمر اعظم بازی لے گئے جب کہ میں نے سوچ رکھا تھا۔
جوجو کو بہت مبارک ہو، اللہ جوجو اور گبین بیٹے کو ہمیشہ خوشیوں سے ہم کنار رکھے ار دونوں جہانوں کی ساری نعمتوں سے نوازے۔ آمین
جویریہ تو میرے لئے جوجو ہی ہے، ٹیگ کرنے میں مجبوراً جیہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
بابا جانی آپ کی بیٹی جوجو آپ کی خلوص کی قدردان ہے
 
Top