مصطفیٰ زیدی ساری محفل لطفِ بیاں پر جُھوم رہی ہے ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 25, 2016

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ساری محفل لطفِ بیاں پر جُھوم رہی ہے
    دِل میں ہے جو شہرِ خموشاں کِس سے کہیے

    ساعت ِ گُل کے دیکھنے والے آئے ہُوئے ہیں
    شبنم تیرا گریۂ پنہاں کِس سے کہیے

    شام سے زخموں کی دُوکان سجائی ہوئی ہے
    اپنا یہ انداز چراغاں کِس سے کہیے

    اَوج ِ فضا پر تیز ہوا کا دم گُھٹتا ہے
    وُسعت وُسعت تنگیِ زِنداں کِس سے کہیے​
    (مصطفیٰ زیدی از قبائے سَاز )​
     
    • زبردست زبردست × 4
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خوبصورت عمدہ شراکت۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    انتہائی خوبصورت کلام!

    بہت شکریہ فرخ بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر