ساتواں عالمی کتب میلہ کراچی

باسم

محفلین
ساتواں عالمی کتب میلے کا آغازجمعہ سے ایکسپوسینٹرمیں ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلیشرز اینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ساتواں عالمی کتب میلہ کا آغاز جمعہ 16 دسمبر کو صبح 10 بجے ایکسپوسینٹرمیں ہوگا، میلہ 16 دسمبر سے ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم 17 دسمبر کو کتب میلہ کا باقاعدہ افتتاح وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کریں گے، یہ کتب میلہ 20 دسمبر تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار عالمی کتب میلے کنونیئرایسوسی ایشن مرزا جمیل اور پاکستان پبلیشرزاینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالدنے بدھ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پرنیشنل بک فاوٴنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جان احمد جامڑو، لائبریری اینڈانفارمیشن سائنس جامعہ کراچی کی چیئرپرسن پروفیسر مدحت کلیم شیروانی سابق کنونیئراقبال صالح محمد اور اصغرزیدی بھی موجود تھے۔ عزیزخالد نے کہاکہ عالمی کتب میلے کی تاریخ پہلی مرتبہ 290 اسٹالز لگائے جائیں گے گزشتہ سال 210 اسٹالزلگائے گئے تھے، یہ کتب میلہ کراچی ایکسپوسینٹر کے ہال نمبرایک ، دو اور تین میں لگایا جائے گا انہوں نے کہاکہ کتب میلہ میں امریکا ، بھارت، ایران ،سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور برطانوی پبلشرز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بک پبلشرز اپنی اشاعت شدہ کتابیں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔کتب میلہ میں تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے بتایاکہ نمائش میں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب ہوگی اور عوام کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی ۔ میلے میں تعلیمی پروگرام ٹاک شوز اور سیمینار بھی ہوں گے اور پبلشرز اپنی نئی کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے عزیزخالد نے کہاکہ ایکسپوسینٹر میں 160 پبلشرز اور ڈسٹری بیوٹرز انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لیول پر ایک ساتھ جمع ہوں گے جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نمائش صبح10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ندیم مظہر، سلیم حسین ، محمداقبال غازیانی، وقار متین خان، احسن جعفری، ندیم اختر ، سید ناصرحسین اور کامران نورانی بھی موجود تھے۔
عالمی کتب میلے میں 20 بھارتی پبلشرز شرکت نہیں کر سکیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان کے سب سے بڑے عالمی کتب میلے کی تیاریان عروج پر پہنچ گئی ہیں، پاکستانی پبلشرز نے جمعرات ہی سے اپنی کتابین ایکسپو سینٹر کے ہالوں میں لگائے گئے اسٹالز پر سجانی شروع کردی ہیں۔ عوام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ہر شہری کو چیکنگ کے مراحل سے گزرنا پڑے گا تاہم اس مرتبہ کراچی کے شہری بھارتی کتابوں سے استفادہ نہیں کرسکیں گے، بھارتی پبلشرز کو تمام تر کوششوں کے باوجود ویزے نہیں مل پائے جس کی وجہ سے 20 بھارتی پبلشرز کے اسٹالز خالی رہیں گے۔ پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالدنے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی پبلشرز کے آ نے سے اہالیان کراچی کو نئی اور سستی کتابیں ملتیں۔
کتب میلہ میں تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔کتب میلے میں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب ہوں گی اور عوام کو10 سے 40 فیصد رعایت پر کتابیں فروخت کی جائیں گی۔ کتب میلے میں تعلیمی پروگرام ،ٹاک شوز اور سیمینار بھی ہوں گے اور پبلشرز اپنی نئی کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے۔
 

باسم

محفلین
ایکسپو سینٹر میں ساتویں عالمی کتب میلے کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر میں ساتویں کراچی عالمی کتب میلے کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز شہریوں کی زبردست گہما گہمی ر ہی اورہزاروں افراد نے کتب میلے کا دورہ کیا اور لا کھوں روپوں پر مشتمل کتابوں کی خریداری کی گئی درجنوں اسکولوں کے طلبہ اور اساتدہ نے کتب میلے کا دورہ کیاجن میں بحریہ فاؤنڈیشن، تکبیر اسکول ،سینٹ پیٹرک اور دیگر اسکولوں کے درجنوں طلباء و طالبات شامل تھے۔کتب میلے میں خواتین کے ساتھ ساتھ علم دوست حضرات کی بڑی تعد اد نے شرکت کی جو افسانہ ،ناول ، ادب ، شاعری اور سیاست سمیت دیگر موضوعات پرر کھی گئی کتابوں کی خریداری کر رہے تھے ۔کتب میلے میں 10سے 40 فیصد رعایت دی جارہی تھی ۔عوام نے اس کتب میلے کو بہت پسند کیا اور کہا کہ ہم ہر سال اس کتب میلے کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ہمیں ایک ہی چھت کے نیچے تمام مضامین پر مشتمل کتابوں کا ذخیرہ کم قیمت پر مل جاتا ہے۔مختلف پبلشرز نے بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامز کا انعقاد بھی کیا، اس کتب میلے کا باقاعدہ افتتاح 17دسمبر کو صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کریں گے۔ ادھر جمعہ کو ایک بھارتی پبلشر کو ویزہ جاری کردیا گیا جس کے باعث اس پبلشر نے اپنا اسٹال سجا لیا۔ تاہم اس پبلشر کے پاس پرانا ملٹی پل ویزہ تھا جس کی مدت باقی تھی ، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے جمعہ کو بھی بھارتی پبلشرز کو ویزے جاری نہیں کئے ، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ دوسرے روز ایک لاکھ سے زائد افراد کی آمد کی توقع ہے۔
 
Top