سائیکل سواری کا لطف

جاسمن

لائبریرین
سائیکل سواری کا لطف



140731101008_vauxhallx_01.jpg


ہم ہر ہفتے اپنے قارئین کی کسی مخصوص موضوع پر بھیجی ہوئی تصاویر شائع کرتے ہیں۔ اس ہفتے کا موضوع تھا ’سائیکل سواری۔‘ یہ تصویر بھیجی ہے جرمینکیس ہانسا ولکنسن نے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140731135409_ciclismo_549x549_reuters_nocredit.jpg


جان بونیل کی تصویر، جس کا عنوان ہے: ’نیوزی لینڈ کے وانکا علاقے میں ماؤنٹین بائکنگ۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140731135337_ciclismo_549x549_reuters_nocredit.jpg


ایلیکس انمین: ’ملیشیا کی ایک گلی میں دیوار پر دو بچوں کی تصویر بنائی گئی ہے جو اصل سائیکل پر سواری کا لطف لے رہے ہیں۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140731135635_ciclismo_976x549_reuters_nocredit.jpg


جان بفٹن: برطانیہ میں سائیکل سواروں کو ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث ٹرین گزرنے کا انتظار کرنا پڑا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140731135536_ciclismo_549x549_reuters_nocredit.jpg


جواین آرنیل: ’میں جہاں بھی جاتی ہوں میری سائیکل میرے ساتھ ہوتی ہے۔ وہ میری ٹانگیں بھی ہے اور میرے پر بھی۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140731101006_aldeburgh_02.jpg


ہیو ہارکنیس: ’ایڈلبرگ کے ریتلے ساحل پر سائیکل چلانا ٹور ڈی فرانس سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140731101000_ciclistacamino_05.jpg


جینیفر ڈاؤننگ: یہ سائیکل سوار لندن شہر کے وسط میں سائیکل سواروں کے لیے مخصوص ٹریک پر سائیکل چلا رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140731100956_novios_07.jpg


کیتھرین سٹیپلٹن: ’میرے بھائی اور بھابھی کو سائیکل چلانا اس قدر پسند ہے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب میں بھی سائیکل چلا کر شامل ہوئے۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140731135258_ciclismo_549x549_reuters_nocredit.jpg


برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں سڑک پر یہ پیغام ٹور ڈی فرانس سائیکل دوڑ میں حصہ لینے والوں کی لیے لکھا گیا ہے۔
 

atta

محفلین
ھمارے ہاں ایک موقع پر یہ نعرہ عام ہوا تھا..
سائیکل چلاؤ
پٹرول بچاؤ
اپنے لئے..
قوم کے لئے
لیکن سائیکلیں چلیں نہ پٹرول بچا.
 

شمشاد

لائبریرین
ھمارے ہاں ایک موقع پر یہ نعرہ عام ہوا تھا..
سائیکل چلاؤ
پٹرول بچاؤ
اپنے لئے..
قوم کے لئے
لیکن سائیکلیں چلیں نہ پٹرول بچا.
جنرل ضیاء الحق مرحوم کے دور میں اس نے دو دفعہ سائیکل چلائی تھی۔

ایک دفعہ سائیکلوں پر ٹی وی اسٹیشن گئے تھے تقریر کرنے کے لیے۔
جہاں تین گاڑیاں جانی تھیں، وہاں تیس گاڑیاں گئیں۔

ایک دفعہ اپنے دفتر سے فوارہ چوک گئے تھے اور وہاں پر تقریر کی تھی۔
اس دفعہ بھی یہی ہوا۔ کہ سائیکلوں کے ساتھ ساتھ 30 گاڑیاں گئیں۔ وہاں انہوں نے تقریر میں امریکہ کے خلاف کچھ کہا تھا۔
یہ تقریر کر کے واپس آ گئے اور عوام امریکی سفارتخانے کی جانب چلے گئے۔ وہاں انہوں نے خاصی توڑ پھوڑ کی جس کا خمیازہ بعد میں پاکستانی عوام کو ہی بھگتنا پڑا۔
 
Top