سائیڈ بار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ کی بدولت ایک نئی فیچر سائیڈ بار بھی شامل ہوئی ہے۔ میں نے فی الحال آزمانے کے لیے اس سائیڈ بار کو فعال کیا ہے۔ نستعلیق سٹائل میں مجھے سائیڈ بار کا استعمال قدرے بوجھل لگا ہے۔ آپ دوستوں کو اگر اس سائیڈ بار کی وجہ سے فورم بوجھل ہوتی نظر آئے تو اس کے بارے میں یہاں بتا دیں۔
والسلام
 

خوشی

محفلین
طبیعت بوجھل ھے آج صبح سے ، فورم تو ٹھیک ھے، مجھے فورم کی نئی شکل بہت اچھی لگ رہی ھے آپ لوگوں کی تعریف نہ کرنازیادتی ہو گی
 

دوست

محفلین
لوڈ ہونے میں وقت لگتا ہے ذرا۔ یہی ہے نا سائیڈ بار جو رکن کی تفصیلات دکھاتی ہے، ہر پیغام کے ساتھ؟
 

وجی

لائبریرین
نبیل بھائی میرے خیال میں اس سائیڈ بار کی بات کر رہے ہیں
جو فورم کے مین صفحے پر بائیں ہاتھ کی طرف نظر آتا ہے
سائیڈبار میں "حالیہ مراسلات ، حالیہ بلاگ پوسٹ ، سوشل گروپ کے مراسلات اور ٹیگ کا بادل " کے حصے موجود ہیں
اور نبیل بھائی بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں آپ وہ بلیک جمیل نوری نستعلیق کے اسٹائل میں کچھ سست ہوجاتا ہے
 
Top