احمد علی خان
محفلین
آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او سی ای ڈی) نے سائنس کی تعلیم کے حوالے سے دنیا کے 41 ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ترقی یافتہ ممالک سمجھے جانے والے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کی بجائے پہلے نمبر پر جنوبی کوریا ہے۔ اس درجہ بندی کے لیے مختلف ممالک کی آبادی میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ یا ریاضی کی ڈگریوں کی شرح کو بنیاد بنایا گیا۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی میں سے 32 فیصد سائنس کی تعلیم حاصل کرچکی ہے جبکہ یہ شرح 2002 میں 39 فیصد تھی تاہم اب بھی کوریا اس لسٹ میں سرفہرست ہے۔ اس فہرست میںدوسرے نمبر پر 31 فیصد شرح کے ساتھ جرمنی، سوئیڈن اور فن لینڈ 28 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اور چوتھے، فرانس 27 فیصد شرح کے ساتھ پانچویں، یونان 26 فیصد کے ساتھ چھٹے، ساتویں پر ایسٹونیا، آٹھویں پر میکسیکو، نویں پر آسٹریا اور پرتگال دسویں نمبر پر ہے۔ ان 41 ممالک میں صرف 2 مسلم ممالک شامل ہیں جن میں انڈونیشیا 12 ویں اور ترکی 35 ویں نمبر پر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا جیسا ملک 39 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے نیچے نیدرلینڈ اور برازیل موجود ہیں۔
ماخذ: روزنامہ پاکستان
ماخذ: روزنامہ پاکستان