سائنس اور ہیلتھ کے لکھاری متوجہ ہوں

عین عین

لائبریرین
آئی ٹی اور سائنسی دریافت اور نئی تحقیق پر مختلف ویب سائٹس سے معیاری اور مستند معلومات لے کر اردو میں مضمون کی شکل میں ایک روزنامے کے لیے بھیجیں۔ ۔ مختلف بیماریاں، عام نوعیت کی جسمانی بیماریاں، ان کا علاج، احتیاطیں اور صحت سے متعلق معلوماتی مضامین شائع کروانے کے لیے رابطہ کریں۔ اردو روزنامے کے ہیلتھ اینڈ سائنس کے پیج پر شائع ہوں گی۔ مجھے نجی پیغام روانہ کریں۔ جو لوگ دلچسپی رکھتے ہوں
 
عین عین

لائبریرین
حضرت امجد۔۔۔۔۔۔۔۔ چند وجوہ کی بنا پر یہاں نام نہیں دیا۔ آپ کو ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔
 
عین عین

لائبریرین
اردو والے اپنے رائٹروں کو پیسے تو دیتے نہیں :):)۔۔۔ پھر مفت میں محنت کوئی کیوں کرے ؟

حضرت فرمایا درست مگر ہم تین سو روپے عنایت کرتے ہیں،جسے لوگ خاطر میں نہیں لاتے۔ اس منہگائی کے دور میں۔ لیکن محنت کرنے والے صرف پیسے کو نہیں دیکھتے جنہیں اس شعبےے میں کام کرنا ہو گا اور وہ کسی بھی طرح وابستہ ہونا چاہت ہیں وہ ضرور کرتے ہیں۔ ہم نے بھی ابتدا میں لکھا تھا مفت میں۔ پالکل مفت میں:) یہ ضرور ہے کہ روزنامے لکھاریوں کو پیسے نہیں دیتے یا برائے نام دیتے ہیں۔ افسوس ناک بات ہے مگر لکھنے والا لکھتا ہے۔،
 
یہاں بھی تقریبا تین چار سو روپئے ہی دیتے ہیں اردو والے ۔۔۔۔
جبکہ انگریزی والے تین چار ہزار ۔۔۔۔
معافی کے ساتھ یہ بات میں نے محض معلومات کے لئے بتائی ہے ۔
 
عین عین

لائبریرین
جی ایسا ہی ہے۔ یہاں بھی انگریزی کے زیادہ ہیں۔ اور انہیں کافی پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے۔ جبکہ اردو والے کو منت سماجت کے بعد ہی جگہ ملتی ہے چند بڑے اور مستند لکھاریوں کو چھوڑ کر۔ مثلان کوئی طالبعلم ہو یا شوقیہ لکھاری ہو اگرچہ اس کی معلومات اور اس کا مطالعہ اس کے مضمون سے جھلک رہا ہو۔ کوئی بھی خاطر میں نہیں لاتا اسے۔ یہ رویہ ہو گیا ہے عام
 
Top