محمد سعد

محفلین
حال ہی میں کمپیوٹر پر طبیعیات کی ماڈلنگ اور سمولیشن بنانے میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پائتھن پروگرامنگ لینگویج ابتداء کے لیے اچھی محسوس ہوئی۔ کیونکہ پائتھن بحیثیت پروگرامنگ لینگویج آسان بھی ہے اور اس میں سائنسی نوعیت کی پروگرامنگ کے لیے آزاد سافٹ وئیر لائبریریوں کا ایک وسیع و عریض ذخیرہ بھی بہ آسانی دستیاب ہے۔
ابتداء کامپٹن اثر کے ایک پروگرام سے کی جس کا مصدر آپ گنو جنرل پبلک لائسنس نسخہ 3 کے تحت اس صفحے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
http://tajassus.pk/node/314
جن افراد کو ایسی حرکتوں میں دلچسپی ہو تو اس لڑی میں ہم اس نوعیت کے دیگر تجربات اور ممکنہ استعمالات پر گفتگو کر لیں گے۔
(اب میں یہ تو کہنے سے رہا کہ پسِ پشت اصل مقصد اپنے فورم کی تشہیر کرنا ہے ;) )
طبیعیات کے علاوہ دیگر سائنسی علوم میں پروگرامنگ کے استعمالات پر بھی دل کھول کے دماغ دوڑائیے گا۔
 
زیک

مسافر
زبردست!

طبیعات کی سمولیشنز بنانے میں آپ کیا سوچ رہے ہیں؟ اگر مقصد تعلیمی ہے تو میرے خیال میں ویب پر یہ کام کافی حد تک کیا بھی گیا ہے مگر اردو میں نیا کام ہو گا اور شاید زیادہ فائدہ مند ہو۔ ہاں اگر ویسے ہی شوق کی خاطر پروگرامنگ کرنی ہے تو پھر یہ بھی اچھا ہے۔
 
ابھی اتنی سنجیدگی سے مستقبل کے متعلق نہیں سوچا کیونکہ ابھی خود ہی ابتدائی مرحلے میں ہوں۔ فی الحال اگر کوئی دو چار افراد اور اس میں دلچسپی لیں تو مل کر کوئی دلچسپ چیز بھی بن سکتی ہے بنسبت میرے اکیلے اکیلے ٹکریں مارنے کے۔ :)
 
پچھلی کسی زندگی میں کچھ عرصہ مجھے جاوا وغیرہ میں کئی انجنیرنگ اور سائنس کے ابتدائی کورسز کے لئے ڈیمو بنانے تھے۔ اب معلوم نہیں وہ سب کوڈ کہاں ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
جو چاہیں بیچ میں گھسیڑ لائیں۔ اس لڑی کا مقصد صرف دوسروں کو اپنی تازہ دلچسپی سے "انفیکٹ" کرنا ہے۔ باقی جو اس سے مزید شاخیں نکلیں گی تو ان کے لیے الگ لڑیاں بنا لیں گے۔ میں البتہ ذاتی طور پر صرف آزاد پلیٹ فارمز میں دلچسپی لوں گا کیونکہ ان کے ثمرات دور رس ہوتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
جو لوگ پروگرامنگ کا ہنر نہیں جانتے، وہ بھی اس کارِ خیر میں حصہ ڈال سکتے ہیں:
دوسروں کے کوڈ کی آزمائش کر کے
اچھوتے خیالات پیش کر کے (کہ کس عمل کا ماڈل تیار کیا جائے یا کس تجربے کو سیمولیٹ کیا جائے)
بہتری کے لیے مفید مشورے دے کر
 
محمد سعد

محفلین
کافی عرصہ ہو گیا اس لڑی کو شروع کیے ہوئے اور ترقی صفر۔ :D
خیر۔ اس کی یاد ایسے آئی کہ بی ایس کے فائنل ائیر پراجیکٹ کے حوالے سے کوانٹم انفارمیشن تھیوری میں تھوڑا ہلکا پھلکا سیمولیشن کا کام کر رہا ہوں۔ تکمیل کے بعد تھوڑی کانٹ چھانٹ کر کے گٹ ہب پر ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ :)
 
معذرت کہ مختلف مصروفیات کی بنا پر فائلوں کو ترتیب دے کر گٹ ہب پر ڈالنے میں کافی تاخیر ہو گئی۔ یہ لیجیے ریپازیٹری کا ربط۔
https://github.com/saad440/undergrad-project
 
Top