زی ٹی وی چینل پر اسلامی پروگرام

الف عین

لائبریرین
ایک اطلاع یہ عرض ہے کہ زی ٹی وی چینل رمضان المبارک کے سلسلے میں پروگرام پیش کر رہی ہے اور جس کی کنٹینٹ جماعت اسلامی ہند جمع کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کل جمعے کا خطبہ حیدر آباد کی عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم میں میرے دوست اعجاز محی الدین وسیم کے خطبے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔ کیوں کہ میں بھی نماز میں شریک تھا اس لئے اس کا گواہ ہوں۔ محبی وسیم صاحب نے ہی اسی مسجد میں میرے دونوں بچوں کے خطبہ نکاح پڑھائے تھے۔ اور جنھوں نے یاہو اردو گروپ میں میری بیٹی نبیلہ کا نکاح کا دعوت نامہ دیکھا ہے انھوں نے اس مسجد کا نام دیکھا ہوگا۔ یہ کارڈ اس لئے پوسٹ کیا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اردو تحریر کا پہلا یونی کوڈ میں چھپا کارڈ ثابت ہوگا۔ نفیس نستعلیق فانٹ میں۔
 
Top