تاسف زین کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ملائکہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

زین کے والد صاحب کا انتقال کار اکسیڈینٹ میں ہوگیا ہے۔۔ آپ لوگوں سے دعا کی درخواست ہے۔۔۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔۔۔ زین تم ہمت نا ہارنا ہم لوگ تمھارے ساتھ ہیں۔۔۔ اپنے گھر والوں کا خیال رکھنا ۔۔۔ :-( :-(
 

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے، اور زین کو حوصلے اور ہمت سے یہ صدمہ سہنے کی توفیق دے، آمین۔
 

حسینی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

جان دی دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔۔۔ اور ان کے تمام گناہوں کی مغفرت فرما دے۔
اور جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرما دے۔ ً آمین ثم آمین!!!
 
انا للہ و انا الیہ راجعون!
زین بھائی حوصلہ رکھیں ،صبر صبر صبر
بہت اداس کر دینے والی خبر----بہت دکھ ہوا سن کر ---
اللہ جوار رحمت میں جگہ دے مرحوم کو ۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی مغفرت فرمائیں اور جنت عالیہ میں بلند درجات سے نوازیں آمین
بہت افسوسناک دکھ بھری خبر ہے ۔
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
:(
بہت دکھ ہوا سن کر ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے ان کی مغفرت فرمائے اپنے نیک بندوں میں شامل کرے، صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔آمین
زین اللہ پاک آپ کو اور گھروالوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
بے شک ہمیں اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔



اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی جنتک جنۃ الفردوس فی جوا ر رحمتک ..........اللہم انک انت الرؤف الرحیم .....اللہم ارحم علی حالہ و لا تنظر الی سوء اعمالہ .......اللہم بارک فی حسناتہ و کفر عن سیاتہ...........انک انت الغفور الرحیم
 

طارق شاہ

محفلین

انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالی مرحُوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور گناہوں کی مغفرت کرے
اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔
آمین
 

میر انیس

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ زین اللہ آپ کو اس کڑے وقت میں صبر عطا فرمائے کیونکہ ماں باپ کی قدر انکے دنیا سے چلے جانے کے بعد ہی زیادہ ہوتی ہے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔آمین!
اس غم کی شدید گھڑی میں اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔۔آمین!
 

مہ جبین

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ زین اور تمام گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور والد مرحوم کی بخشش و مغفرت فرماکر انکے درجات کو بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےآمین۔
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ ہوا یہ جان کر۔ زین بھائی مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اللہ کریم مرحوم والد بزرگوار کی بخشش فرمائیں۔ اور ان کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں اور آپ کو اور آپ کے سب گھر والوں کو حوصلہ اور صبر عطا فرمائیں۔
آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top