زہے اعجاز اعجاز محبت

شمزا

محفلین
اگرچہ میں شاکرالقادری صاحب کے فونٹ کا منتظر ہوں کہ جونہی وہ ریلیز ہو تو اس کے ترسیمے چرائے جا سکیں لیکن جب تک وہ ریلیز نہیں ہو رہا اپنے فونٹ پر ہی مجبوراً کام جاری رکھنا پڑ رہا ہے
لیکن جس رفتار سے فونٹ بنتا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ کام صدیاں لے جائے گا
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
ایک نمونہ حاضر ہے

slantedweb.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں بھی کچھ نظر نہیں آیا، کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ سائیٹ ہی یہاں بلاک کر دی گئی ہو۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا خوبصورت خط ہے اب تو مجھے اشتیاق ہو رہا ہے آپ کے فونٹ کی ریلیز کا
اور میرا دل کر رہا ہے کہ آپ کے ترسیمے چرالوں
عیاں ہر خوبی و معجز نظامی
ز خطِ حضرتِ شمزا فطامی
 

شمزا

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا خوبصورت خط ہے اب تو مجھے اشتیاق ہو رہا ہے آپ کے فونٹ کی ریلیز کا
اور میرا دل کر رہا ہے کہ آپ کے ترسیمے چرالوں
عیاں ہر خوبی و معجز نظامی
ز خطِ حضرتِ شمزا فطامی

سبحان اللہ قبلہ اسے کہتے ہیں
من ترا حاجی بگوئیم تو مرا ملا بگو
 
Top