زونگ نے بھی پاکستان میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا اعلان کردیا !

arifkarim

معطل
زونگ نے بھی پاکستان میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا اعلان کردیا
news-1450251266-4449_large.jpg

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی نار کے بعد زونگ نے بھی پاکستان میں فیس بک سمیت کچھ ویب سائٹس کے لیے مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا اعلان کردیا اور اس کیلئے بنیادی ضروریات پوری کردی گئیں۔
کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ پاکستان میں موجودخواتین صارفین خبروں ، صحت، سفر، مقامی سطح پر نوکریوں ، کھیلوں اور تعلیم جیسی ایکٹوٹیز کیلئےfreebasics.comنامی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے انٹرنیٹ مفت استعمال کرسکتی ہیں ۔ یہ سہولیات ایک بلین سے زائد صارفین ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لوگوں کے لیے ہیں ۔ اس سے پہلے صرف ٹیلی نار ہی اپنے صارفین کو مخصوص ویب سائٹس کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کررہاتھا۔
مفت انٹرنیٹ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے زونگ کے ڈائریکٹرمارکیٹ زہانگ پینگ کاکہناتھاکہ ’فیس بک کی مدد سے پاکستان میں موجود لاکھوں صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ہمیں خوشی ہے ، اس سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا اور نئے مواقع پیداہونے سے لوگوں کی زندگی میںمثبت تبدیلی آئے گی ‘۔زونگ کے پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ دونوں ہی صارفین فیس بک اور فری بیک سروسز سے فائدہ اٹھاسکیں گے اور اس کیلئے کوئی خاص سیٹنگ نہیں کرنی پڑے گی بلکہ تمام زونگ صارفین کو ازخود یہ سہولت میسر ہوگی ۔
اگر آپ زونگ کے صارف ہیں تو اپنی ڈیٹاسروسزآن کریں اور freebasics.comپر جائیں یاپھر پلے سٹور سے ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرلیں ۔
فری بیسکس پر موجود ویب سائٹ کا استعمال شروع کردیں اوراس کیلئے کوئی چارجز نہیں ہوں گے
یہ بھی یادرکھیں کہ ان ویب سائٹس کے علاوہ ڈیٹااستعمال کرنے سے معمول کی کٹوتی ہوگی، اس سے بچنے کیلئے آٹوسنک کو ڈس ایبل کریں ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیس بک پر ویڈیو لنک یا کوئی بھی لنک کھولنے سے کٹوتی ہوگی حتیٰ کہ فوٹو ویوکرنے سے بھی آپ کویہ سہولت مفت نہیں ہوگی ۔
ماخذ
 

arifkarim

معطل
یہ تو وہی بات ہوئی چور چوری سے جائے ہیرا پھیری نہیں ان کا کام بس آپ کو لوٹنا ہی ہے
پاکستانی موبائل یوزرز کی ماشاءاللہ تعداد بھی تو کروڑوں میں ہے۔ کیا بجلی ، گیس، پانی کے بعد اب موبائل سروس کی بھی لوڈ شیڈنگ کروانی ہے سارا انٹرنیٹ مفت دیکر؟
 
Top