زونگ سے کمپیوٹر پر کنیکٹ

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

کیا کسی کو معلوم ہے کہ زونگ کی سم کی استعمال کرتے ہوئے کس طرح کمپیوٹر پر انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے؟

کیا ڈائل اپ کنیکشن بنانا ہوگا۔
اگر ہاں تو ISP name کیا ہوگا اسی طرح یوزر نیم اور پاسورڈ بھی
اور ڈائلنگ نمبر

اگر نہیں تو پھر کیسے
کمپیوٹر میں موبائل کے موڈیم کے ڈرائیورز انسٹال ہیں۔

اگر کسی کو معلومات ہوں تو بتادے۔

زونگ کی ہیلپ لائن پر تو فون نہیں مل رہا۔
 

بلال

محفلین
fahim صاحب جہاں تک میرا خیال ہے موبائل کا نیٹ کمپیوٹر پر چلانے کے لئے کسی خاص سم یا کنکشن کا کوئی فرق نہیں ہوتا سوائے نیٹ کی سپیڈ کے۔۔۔ باقی موبائل سیٹ میں یہ فنکشن ہونا چاہئے کہ وہ آپ کے کمپیوٹر سے اٹیچ ہو جائے اور کمپیوٹر کو موبائل والا نیٹ پروائڈ کرے۔۔۔ نوکیا کے عام طور پر استعمال ہونے والے موبائل فون کے لئے پی سی سوئٹ سافٹ ویئر یہ کام کرتا ہے اور یہ سافٹ ویئر آپ کو نوکیا کی سائیٹ سے فری مل جائے گا۔۔۔
مجھے اس بارے میں کوئی خاص علم نہیں اور نہ ہی کبھی اس طرح نیٹ چلایا ہے بس کچھ معلومات تھی تو آپ کو بتا دی۔۔۔ مزید کوئی اور دوست مدد کر دے گا یا پھر ایک "میرا موبائل" صاحب تھے یہاں محفل پر وہ بہتر راہمنائی کریں گے۔۔۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
پیارے بھائی آپ کے پاس موبایل کون سا ہے ؟
اگر موبایل نیٹ چلانے کے قابل ہے تو زونگ کا نیٹ چلانا بہت ہی آسان ہے میں خود یہ چلاتا رہا ہوں۔
اس سلسلے مٰیں آپ کو ایک بار زونگ کی ہیلپ لاین پر کال کرنا ہو گی ۔ وہ آپ کے کہنے پر ایک ٹیکسٹ میسج میں آپ کو اے پی این نمبر ، ڈایل اپ نمبر ، یوزر نیم اور پاس ورڈ وغیرہ بھیج دیں گے۔ اس سیٹنگ کو اپنے کمپیوٹر میں موجود موبایل کے سافٹ ویر میں استعمال کریں اور زونگ کا نیٹ‌چلائیں ۔
 

چاند بابو

محفلین
فہیم بھائی سب سے پہلے اپنے سیٹ پر انٹرنیٹ ایکٹیو کر لیں پھر اپنے سیٹ کو بذریعہ کیبل اپنے کمپیوٹر سے جوڑ لیں۔ نوکیا پی سی سوٹ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونا چاہئے۔ جب سیٹ کا تعلق کمپیوٹر سے بذریعہ کیبل جڑ جائے تو نوکیا پی سی سوٹ کھولیں اور وہاں پر Connect to Internet والی Tab سلیکٹ کر لیں اور وہاں سے اس کی سیٹنگ میں جا کر باقی تمام چیزیں دیفالٹ رہنے دیں صرف Access Point والے خانے میں zonginternet لکھ دیں username اور password خالی رہنے دیں۔ اب دوبارہ سے Connect کا بٹن دبائیں آپ کا رابطہ اپنے سیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جڑ چکا ہو گا۔
 

پی کے ٹن

محفلین
میں نے سنا ہے کہ زونگ کے موبائل کے نٹ کی سپیڈ ڈائل اپ سے بھی کم ہے یعنی چار کے بی سے زیادہ تیز نہیں ہوتا
 

اظفر

محفلین
پانچ کے بی کے نزدیک ہے ۔ لیکن ڈایل اپ منٹ منٹ‌بعد بے ہوش یعنی ڈی سی ہوتا ھے ۔ زونگ میں ایسا کچھ نہیں‌ہوتا
 

فہیم

لائبریرین
میں نے تو 15 روپے فی گھنٹہ پیکج کیا ہوا ہے زونگ کا۔
جب کبھی میرا کیبل نیٹ بند ہو اور نیٹ یوز کرنا ہو تو میں کوئی 30 روپے کا بیلنس لوڈ کراکے کنیکٹ کرلیتا ہوں۔
وہ کوئی ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ نکال جاتا ہے۔
 
Top